گاندھی کا ہندوستان اب ’گوڈسے کا ہندوستان‘ بنتا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

Source: S.O. News Service | Published on 7th December 2021, 10:34 PM | ملکی خبریں |

سری نگر، 7؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سربراہ محبوبہ مفتی نے مرکز کی مودی حکومت پر سخت الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ گاندھی کے ہندوستان کو گوڈسے کا ہندوستان بناتی جا رہی ہے۔ انھوں نے یہ سخت بیان 7 دسمبر کو راجدھانی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دیا۔ انھوں نے اس دوران اٹل بہاری واجپئی کے دورِ حکومت کو بھی یاد کیا اور کہا کہ اُس دور اور موجودہ مودی حکومت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے محبوبہ مفتی نے اٹل بہاری واجپئی کی حکومت کے دوران ہوئے ایک کرکٹ میچ کو بھی یاد کیا اور گزشتہ عالمی کپ میں پاکستان کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کے بعد ہندوستان میں پیدا حالات کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’مجھے ایک کرکٹ میچ یاد ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان وہ میچ کھیلا گیا تھا۔ تب مرکز میں واجپئی جی کی حکومت تھی۔ اس وقت پاکستان کے شہریوں نے ہندوستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی تھی۔ دوسری طرف ہندوستانی شہریوں نے پاکستانی ٹیم کو حوصلہ بخشا تھا۔‘‘ پھر انھوں نے کہا کہ ’’کچھ دنوں پہلے آگرہ میں کچھ نوجوانوں نے پاکستان کی جیت پر جشن منایا تو ان کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔ آج ان نوجوانوں کا مقدمہ لڑنے کے لیے کوئی وکیل تیار نہیں ہے۔ اس لیے مجھے ایسا لگتا ہے کہ گاندھی کا ہندوستان اب گوڈسے کے ہندوستان میں تبدیل ہونے لگا ہے۔‘‘

اس دوران محبوبہ مفتی نے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے اس بیان کو بھی یاد کیا جس میں انھوں نے جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کی تعریف کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کے لیے پاکستان میں دھونی نے شاندار بلے بازی کی تھی اور میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں پہنچے پرویز مشرف نے ان کی خوب تعریف کی تھی۔ اس طرح دوسرے ملک کے کھلاڑیوں اور ٹیم کی تعریف کیا جانا پہلے عام تھا، لیکن اب ہندوستان میں حالات بدل رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔