ایکزٹ پولس اور23 مئی کی بنیادی حقیقت میں نمایاں فرق رہے گا: پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st May 2019, 10:59 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 21مئی (ایس او نیوز)  نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے لوک سبھا انتخابات کے تمام مرحلے مکمل ہونے کے بعد ایکزٹ پولس میں بی جے پی کی جیت کے متعلق پیشین گوئی کو مسترد کردیا ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ ماضی میں کئے گئے ایکزٹ پولس بری طرح ناکام رہے ہیں۔اس بار بی جے پی نے یہ تاثر قائم کرنے کے لئے کہ ملک بھر میں اس کی لہر چل رہی ہے، مختلف میڈیا گھرانوں کے ذریعے ایسے فرضی ایکزٹ پولس کروائے ہیں جن کا زمینی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایکزٹ پولس کے ذریعے جو صورتحال پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے وہ 23مئی کو منظر عام پر آنے والے صورتحال سے مختلف ہوگی۔انہو ں نے کہاکہ ریاست میں بی جے پی کو 18 سے 21 سیٹوں پر کامیابی کی پیشین گوئی کی گئی ہے انہوں نے اس پیشین گوئی کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بنیادی حقیقت یہی ہے کہ ریاست میں کانگریس جے ڈی ایس اتحاد کو 18 سے 20سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ایکزٹ پولس اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی معتبریت پر کانگریس کو بہت پہلے ہی شبہ تھا، ملک بھر میں الزامات ہیں کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو ہیاک کیا جارہاہے۔ اس کے باوجود بھی کہیں سے انصاف نہیں ملا ہے، صدر ہند، الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے رجوع ہوکر اپوزیشن پارٹیوں نے بیالٹ پیپر پر انتخابات کروانے کی گزارش کی لیکن بدقسمتی سے انصاف نہیں ملا۔ اب لوک سبھا انتخابات میں دوبارہ یہی گندہ کھیل کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...