متھرا : کرشن مندر کے لئے مسجد کے انہدام کا اعلان کرنے والے دیو مراری کے خلاف ایف آئی آر

Source: S.O. News Service | Published on 13th August 2020, 9:50 PM | ملکی خبریں |

متھرا،13؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایودھیا میں بابری مسجد کو شہید کرنے کے بعد فیصلہ مندر کے حق میں آنے کے بعد سے ایک طبقہ کے حوصلہ بلند نظر آ رہے ہیں اور اب ان کی نظریں ملک کی دیگر ان مساجد پر مرکوز ہیں جہاں تنازعہ کھڑا ہوتا رہا ہے۔ اسی ضمن میں ’شری کرشن جنم بھومی نرمان نیاس‘ بناکر متھرا میں شاہی مسجد عید گاہ کے انہدام کا ارادہ رکھنے والے ورنداون کے آچاریہ دیو مراری کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔ نیاس کے خود ساختہ سربراہ دیو مراری پر پولیس نے اشتعال انگیز بیان دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ متھرا کے مقامی شہری پہلے ہی دیو مراری کی متنازعہ مہم سے خود کو علیحدہ کر چکے ہیں۔

آچاریہ دیو مراری کے خلاف ورنداون کوتوالی میں منگل کی رات ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ دیو مراری کی کرشن جنم بھومی سے مجوزہ مہم کو متھرا کے لیڈران اور شہریوں نے تنقید کرتے ہوئے اس عمل کو مذہبی ہم آہنگی کو بگاڑنے والا اور سستی شہرت حاصل کرنے والا قدم قرار دیا تھا۔ دیو مراری نے گزشتہ مہینے ہی شری کرشن جنم بھومی نرمان نیاس تشکیل دیا ہے۔ اس کے عہدیداران کے اعلان کے ساتھ ہی انہوں نے 14 ریاستوں کے سنتوں، مہنتوں اور مہامنڈلیشوروں کو جوڑنے کی مہم کا آغاز کر دیا تھا۔

دیو مراری نے گزشتہ ہفتہ ایودھیا میں رام مند تعمیر کے لئے بھومی پوجن کے بعد متھرا میں بھی کرشن مندر کے نزدیک واقع مسجد کو منہدم کر کے شاندار مندر تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس پر نوٹس لیتے ہوئے کوتوالی پولیس نے منگل کے روز اشتعال انگیز بیان دینے، فضا میں زہر گھولنے کے الزام میں دیو مراری کے خلاف رپورٹ درج کی تھی۔ کوتوالی انچارج جگدیش پرساد نے ایف آئی آر درج کرنے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ کی جانچ کی جائے گی۔ تاہم ابھی دیو مراری کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

دیو مراری کا دعوی تھا کہ بدھ کے روز کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر دستخط مہم چلا کر جنم بھومی کو آزاد کرانے کے لئے مہم کی شروعات کی جائے گی۔ کرشن جنم بھومی نرمان نیاس کے نام سے مہم چلانے کے لئے یہ تنظیم 23 جولائی کو رجسٹرڈ کرائی جا چکی ہے۔ نیاس سے جڑے لوگوں کا کہنا ہے کہ شروعات میں آر ایس ایس یا وی ایچ پی کرشن جنم بھومی کی تحریک میں براہ راست طور پر شامل نہیں ہوں گی بلکہ سنتوں کو ان کی قیادت سونپی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔