کلبرگی کے چنچولی میں زلزلوں کے جھٹکوں سے خوفزدہ لوگ گاؤں چھوڑنے پر مجبور۔شمالی کرناٹک میں زلزلوں کی وجہ ’’ہائیڈرو سسمسیٹی‘‘، این جی آر آئی کے ابتدائی مطالعہ میں انکشاف

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2021, 12:27 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 17؍اکتوبر (ایس او نیوز ) شمالی کنڑا کے بیدر اور کلبرگی ضلع میں سلسلہ وار زلزلے درحقیقت ’’ہائیڈ رو سسمسیٹی‘‘ ( زمین کے اندر پانی کے دباؤ کاعمل  ) کا معاملہ ہے جو مانسون کے بعد ہوتا ہے ۔ یہ انکشاف این جی آر آئی کے ابتدائی مطالعہ میں ہوا ہے ۔ کر نا ٹک ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے کمشنر منوج راجن نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم نے قومی ارضیاتی تحقیقاتی ادارہ (این جی آر آئی) سے کلبرگی اور وجئے پورہ علاقہ میں زمین میں محسوس کیے جارہے ہلکی شدت کے جنگوں کا تفصیلی تجزیہ کرنے کو کہا تھا ۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مطالعہ سے اشارہ ملا ہے کہ زمین میں اس طرح کے ہلکے  جھٹکےعموماً مانسون کے بعد محسوس ہوتے ہیں۔ اس عمل کو ہائیڈ رو  سسمسیٹی کہتے ہیں جو شدید بارش کے بعد ہوتا ہے۔ راجن نے بتایا کہ زمین کے اندر دراڑ میں ہوتی ہیں اور بارش کی وجہ سے زیر زمین پانی کے طاس میں سطح آب بڑھنے سے پانی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے لگتا ہے اور زمین میں دباؤ بڑھ جا تا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے زمین میں ہلکا ارتعاش محسوس ہوتا ہے اور کچھ معاملے میں اس کے ساتھ آواز میں بھی آتی ہیں تاہم تشویش کی کوئی بات نہیں ہے کیوں کہ یہ بڑے زلزلوں میں تبدیل نہیں ہوتا۔‘‘ راجن نے بتایا کہ این جی آر آئی سائنسدانوں کی دو ٹیمیں اگلے دو دنوں میں علاقہ میں روانہ کر رہی ہے تا کہ زمینی صورت حال کا جائزہ لیا جا سکے ۔ واضح رہے کہ بیدرضلع کے بسواکلیان گاؤں اور کلبرگی کے چنچولی گاؤں کے لوگوں نےیکم  اکتوبر سے 12اکتوبر کے درمیان ریکٹر اسکیل پر 2.5 شدت کے کم سے کم چھ جھٹکے محسوس کیے ہیں۔ اس سے خوفزدہ دیہاتی بڑے زلزلے کے خدشہ کی وجہ سے کھلے میدان میں شب بسری کر رہے ہیں جبکہ کچھ نے حالات معمول پر آنے تک نقل مکانی کر لی ہے ۔کلبرگی ضلع کے چنچولی تعلقہ میں گڈ یکیشور گاؤں کے عوام بار بار زلزلوں سے خوفزدہ ہو کر اپنی جان بچانے گاؤں  چھوڑ نے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ چیف منسٹر بسواراج بومئی  نے کر نا ٹک اسٹیٹ نیچرل ڈیزاسٹر مانیٹرنگ سنٹر (کے این ایس این ڈی ایم سی ) کے عہد یداروں کے ساتھ ہنگامی اجلاس منعقد کیا ۔ بومئی نے عہد یداروں کو راحت مراکز قائم کرنے اور زلزلوں سے جن مکانات کو نقصان پہنچا انہیں معاوضہ فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے عہد یداروں کو کلبرگی اور وجئے پورہ میں بار بار زلزلوں پر رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ گاؤں کی 50 فیصد آبادی پہلے ہی گاؤں چھوڑ چکی ہے، کیوں کہ انہیں پانچ سالوں سے یہ مسئلہ درپیش ہے ۔جنہوں نے وہیں مقیم رہنے کی ہمت کی وہ بچوں کے ساتھ کھلے میدانوں میں شب بسری کر رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر واسی  ریڈی وجیہ جوتسنا نے کہا کہ ماہرین ارضیات اور ایس این ڈی ایم سی کی دورہ کنند ہ ٹیم نے رائے ظاہر کی کہ مانسون اور سرما کے موسم کے دوران زمین کی پرتیں کھسکنے کی وجہ سے ہلکے جھٹکے اور آواز یں  عام بات ہیں ۔ گاؤں والوں سے کہا گیا کہ ان زلزلوں سے ان کی زندگیوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ماہرین کو گاؤں والوں کے ساتھ وقت گزار نے اور ان میں شعور بیدار کرنے کے لیے ایک بار پھر طلب کیا گیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...