اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور اسپتالوں کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کے بعد غزہ میں طبی امداد کے لئے فرانس نے کیا جنگی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st November 2023, 11:26 PM | عالمی خبریں |

پیرس 21/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی ) غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں  رہائشی عمارتوں کے ساتھ ساتھ اسپتالوں کو بھی کھنڈرات میں تبدیل کرنے کے بعد  فرانس نے فلسطینوں کی طبی امداد کے لئے  جنگی بحری جہاز روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانویل ماکرون کے دفتر کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر بردار فرانسیسی جنگی بحری جہاز ڈکسمیوڈ ہفتے کے آغاز میں روانہ ہوگا اور آنے والے دنوں میں مصر پہنچے گا۔

فرانس پہلے ہی ٹونر نامی اپنا ہیلی کاپٹر بردار بحری جہاز اس خطے میں تعینات کر چکا ہے جس میں تقریبا 60 بستر اور دو آپریٹنگ بلاکس موجود ہیں۔ہفتہ کے آغاز  میں  10 ٹن سے زیادہ طبی سامان ایک چارٹرڈ پرواز کے ذریعے بھیجنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق فرانس طبی سازوسامان کے ساتھ 23 اور 30 نومبر کو بھیجی جانے والی یورپی پروازوں میں بھی اپنا حصہ ڈالے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے، ’’ فرانس غزہ پٹی سے ہنگامی دیکھ بھال کی ضرورت والے زخمی اور بیمار بچوں کو اپنے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے اپنے تمام دستیاب ذرائع کو متحرک کر رہا ہے۔‘‘

ماکرون نے ہفتہ 18 نومبر کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے غزہ میں حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری مذاکرات کے بارے میں بات چیت کی تھی۔ فرانس کے وزیر دفاع سیباستیان لیکرنو بھی ہفتے کے روز قطر میں تھے جو ثالثی کی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔

فرانسیسی صدر اور ان کے مصری ہم منصب نے غزہ میں داخل ہونے والے ٹرکوں کی تعداد بڑھانے اور انسانی امداد کی فراہمی اور زخمیوں کے علاج کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔