کرناٹک میں کورنا کے 36 نئے کیس، شیواجی نگر میں 14 نئے معاملات

Source: S.O. News Service | Published on 17th May 2020, 10:19 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍مئی (ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔ 16؍ مئی کی شام 5 بجے تک ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 1092 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36؍ افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ 496 اب تک صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے رخصت ہوچکے ہیں جبکہ 559 کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ اس وباء سے اب تک ریاست میں 36؍افراد کی موت ہوچکی ہے۔

ہفتہ کے روز بنگلورو میں 14 نئے معاملات سامنے آئے، جن میں سے تمام کے تمام شیواجی نگر سے ہیں۔ شیواجی نگر کے مریض نمبر 653 سے ربط ہونے کے شبہ میں جن میں 74 افراد کو کوارنٹائن کیا گیا تھا ان میں سے ہی یہ لوگ جانچ کے بعد متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کلبرگی میں8، ہاسن میں 4، شیموگہ میں 3، باگل کوٹ، اُڈپی، دھارواڑ، داونگیرے اور وجئے پورہ میں ایک ایک فرد متاثر ہواہے۔

محکمہ صحت کی طرف سے شام 5 بجے جاری کئے گئے بلیٹن میں متاثرین کی تفصیلات جاری کی گئیں اور بتایا گیا کہ کہ بنگلورو میں اب تک متاثرین کی تعداد 216 ہوچکی ہے۔ ان میں سے 115 صحت یاب ہوچکے ہیں، 93 زیرعلاج ہیں۔ بیلگاوی میں 114 متاثر ہوئے ، 54 ڈسچارج ہوچکے ہیں، 59 زیر علاج ہیں۔ کلبرگی میں 94 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ 47 صحت یاب اور 40 زیر علاج ہیں۔ داونگیرے میں 89 متاثر ہوئے ہیں، 2 صحت یاب اور 83 زیر علاج ہیں۔

ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی متعدد مریضوں کو اسپتال سے رخصت کیا جاچکا ہے۔ ریاست بھر میں 19688؍ افراد کو جن میں متاثرین سے ربط میں آنے والوں کی اکثریت ہے، نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ ملک کے مختلف مقامات سے اور دیگر اضلاع سے بنگلورو پہنچنے والوں کو تنظیمی یا ہوٹل کوارنٹائن کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تا کہ بیرون مقامات سے آنے والوں کی وجہ سے شہر یا ریاست کے کسی بھی حصہ میں کورونا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

شیواجی نگر علاقے میں 14 نئے معاملات آنے کے سبب اس علاقے میں ہفتہ کے روز پولیس کی سکیورٹی بڑھادی گئی اور لوگوں کی چہل پہل جو اب تک بے روک جاری تھی، اس کو روکنے کیلئے پولیس فورس کو بڑی تعداد میں متعین کردیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے ابتدائی مرحلہ میں جو بیریکیڈ جابجا کھڑے کئے گئے تھے۔ ان کو ہفتہ کی شام سے بحال کردیا گیا۔ شیواجی نگر سے گزرنا لوگوں کے لئے مشکل ہوچکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...