راجستھان میں شیوراتری جلوس کے دوران الیکٹرک شاک لگنے سے 14 بچے جھلس گئے، دو شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th March 2024, 8:13 PM | ملکی خبریں |

کوٹا 8 مارچ (ایس او نیوز) راجستھان کے کوٹا میں شیو راتری جلوس کے دوران الیکٹرک شاک لگنے سے 14 بچے جھلس گئے، جس میں دو بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ واردات جمعہ کی دوپہر قریب 12:30 بجے ساکت پور کالی بستی میں شیو بارات کے جلوس کے دوران پیش آئی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک لڑکا لوہے کی سلاخ سے بنا20-22 فٹ لمبا جھنڈا اٹھائے جلوس میں چل رہا تھا جس کے دوران جھنڈا  اوپر سے گزر رہے ہائی ٹینشن پاور لائن سے چھو گیا، جس سے وہاں پر موجود تمام بچوں کو بجلی کا جھٹکا لگ گیااور چودہ بچے جھلس گئے۔

واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ موقع پر موجود لوگ زخمی بچوں کو فوری طور پر ایم بی بی ایس اسپتال لے گئے، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

کوٹا ایس پی امریتا دوہان نے معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو بچے، کالی بستی کے دیگر افراد کے ساتھ جلوس میں شامل تھے۔ دو بچوں کو شدید چوٹیں آئیں ہیں جن میں سے ایک بچہ 70% جھلس گیا ہے اور دوسرا 50%، جبکہ دیگر بارہ کو 50% سے کم چوٹیں آئیں ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایس پی دوہان نے صورتحال کی سنگینی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سوائے ایک خاتون کے جس کی عمر 25 سال ہے، باقی تمام متاثرین کی عمریں 15 سال یا اس سے کم ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...