’چوبیس گھنٹوں میں چار نابغہ عصر شخصیات کا انتقال، ہندوستانی مسلمانوں کا بڑا نقصان‘

Source: S.O. News Service | Published on 25th November 2020, 10:14 PM | ملکی خبریں |

جودھپور،25؍نومبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) مولانا آزاد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پدم شری پروفیسر اخترالواسع نے گزشتہ دو دنوں میں چار اہم ترین شخصیتوں کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا ڈاکٹر کلب صادق اتحادِ امت کے داعی، قومی یکجہتی کے نقیب، مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے سرگرم، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر اور خاندان غفراں مآب کے روشن چراغ تھے۔ ان کے یہاں جرأت اظہار، فکر کی بلندی اور خطابت کا غیرمعمولی عنصر شامل تھا۔ انہوں نے تعلیم کے میدان میں غیرمعمولی ادارہ سازی کی جن میں میڈیکل، لاء اور دوسرے علوم کی تعلیم کا بہتر اور معیاری انتظام ہے۔

ماہر اسلامیات نے کہا کہ اسی طرح پچھلے زائد از چار دہائیوں سے ہندوستانی سیاست کے منظرنامے پر اپنی تابناک، اثرآفریں اور لیاقت و متانت کی حامل موجودگی درج کرانے کے ساتھ ساتھ راسخ العقیدہ مسلمان کی حیثیت سے اپنی مذہبی پہچان بنانے والے، اقتدار سے انتہائی قریب رہتے ہوئے بھی سرکاری عہدوں سے بے نیاز احمد پٹیل کا انتقال بھی قومی سیاست، کانگریس پارٹی اور ملک کی پارلیمانی سیاست کے لیے بھی بڑا خسارہ ہے۔ انہوں نے راجیو گاندھی اور سونیا گاندھی سے لے کر آج تک غیرمعمولی کردار نبھاتے ہوئے ہندوستانی سیاست پر جو چھاپ چھوڑی وہ ناقابلِ فراموش ہے۔

وائس چانسلر ایم اے یو (جودھ پور) نے سپریم کورٹ کے نامور وکیل، وقف قوانین کے ماہر، سینٹرل وقف کونسل کے سابق رکن، جمعیت علماء کی مجلس عاملہ کے اہم ممبر ایڈوکیٹ شکیل احمد سید کا انتقال بھی انتہائی تکلیف دہ بتاتے ہوے کہا کہ انہوں نے ملت سے متعلق مقدمات کی پیروی ہمیشہ اخلاص اور جی جان کے ساتھ کی اور انہوں نے اپنے شاگردوں اور تربیت یافتگان کی ایک بڑی تعداد چھوڑی ہے۔

اسی دوران بمبئی سے خبر آئی کہ مشہور ماہر عمرانیات، بمبئی یونیورسٹی کے پروفیسر اور آئی او ایس سے اس کے قیام کے وقت سے وابستہ ڈاکٹر اے آر مومن کا انتقال ہوگیا۔ وہ علمی دنیا میں خاصی عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اور علمی حلقوں میں ان کی علم و فضل کی بنیاد پر عزت کی جاتی تھی۔

پروفیسر اخترالواسع نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں میں چار نابغہ عصر شخصیات کا انتقال ہندوستانی مسلمانوں کا بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدائے بزرگ و برتر ان سب کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان اور متعلقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ ان اصحاب کے اٹھ جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے اپنے فضل و کرم سے پُر کر دے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔