اوڈیشہ کے قدآور رہنما شریکانت کمار کانگریس پارٹی میں شامل

Source: S.O. News Service | Published on 7th March 2024, 10:50 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 7/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  اوڈیشہ میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات سے پہلے دیگر پارٹیوں کے لیڈروں کا کانگریس میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو بھی اوڈیشہ میں کانگریس کو بڑی کامیابی ملی جب وہاں کے مضبوط لیڈر اور سابق مرکزی وزیر شری کانت کمار جینا کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے۔ اوڈیشہ کانگریس کے انچارج ڈاکٹر اجے کمار نے نئی دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں شری کانت کمار جینا کو کانگریس پارٹی میں شامل کیا۔ سابق مرکزی وزیر جینا اوڈیشہ میں تین بار ایم ایل اے اور چار بار لوک سبھا کے ممبر رہ چکے ہیں۔

اس دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر اجے کمار نے کہا کہ شری کانت جینا اڈیشہ کے طاقتور ترین لیڈروں میں سے ایک ہیں۔ وہ نہ صرف کانگریس پارٹی کے لیے بلکہ سماجی اور سیاسی طور پر بھی بہت اہم رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوڈیشہ سمیت پورے ملک میں کانگریس مضبوط ہو رہی ہے۔ مختلف ریاستوں میں دیگر پارٹیوں کے رہنما کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔

بی جے پی اور بی جے ڈی کے درمیان اتحاد کی بات چیت پر ڈاکٹر اجے کمار نے کہا کہ بی جے پی اور بی جے ڈی کے لوگ مودی کی کل کی تقریر سے دکھی ہیں۔ اوڈیشہ میں بی جے پی اور بی جے ڈی کے لوگ مایوس ہو چکے ہیں۔ اتحاد کی خبروں سے دونوں پارٹیوں کے لیڈر نوین بابو اور مودی سے ناراض ہیں۔

وہیں شری کانت کمار جینا نے کہا کہ وہ دوبارہ کانگریس میں شامل ہو کر خوش ہیں۔ وہ طالب علمی کے زمانے سے ہی کانگریسی رہے اور ہمیشہ کانگریس کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔ خواہ وہ باہر رہے ہوں لیکن ان کا دل کانگریس کے ساتھ ہی رہا ہے۔

جینا نے کہا کہ کل وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی نوین پٹنائک کے درمیان اتحاد قائم ہوا ہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان اس سے قبل بھی ایسا ہی اتحاد تھا لیکن یہ اتحاد ناپاک ہے۔ اس بار بھی اتحاد ہوا ہے لیکن اڈیشہ کے لوگ اس سے خوش نہیں ہیں۔ کانگریس نہ صرف اوڈیشہ سے زیادہ لوک سبھا سیٹیں جیت پائے گی، بلکہ وہ اڈیشہ میں حکومت بھی بنائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...