'آتم نربھر بھارت' کو لے کر رگھو رام راجن نے مودی حکومت کو کیا متنبہ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd October 2020, 9:16 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،22؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) نوٹ بندی سمیت کئی معاشی محاذ پر مودی حکومت کو الرٹ کرنے والے آر بی آئی کے سابق گورنر رگھو رام راجن نے ایک بار پھر مودی حکومت کو الرٹ کیا ہے۔ انھوں نے اس بار مرکزی حکومت کو 'آتم نربھر بھارت' (خود کفیل ہندوستان) منصوبہ کے تحت درآمد متبادل کو فروغ دینے پر الرٹ کیا ہے۔ رگھو رام راجن نے کہا کہ ملک میں پہلے بھی اس طرح کی کوششیں کی جا چکی ہیں، لیکن یہ کامیاب نہیں ہوئیں۔ آر بی آئی کے سابق گورنر نے کہا "اگر اس میں (خود کفیل ہندوستان منصوبہ) اس بات پر زور ہے کہ ٹیکس کو لگا کر درآمد کا متبادل تیار کیا جائے گا، تو میرا ماننا ہے کہ یہ وہ راستہ ہے جسے ہم پہلے بھی اختیار کر چکے ہیں اور یہ ناکام رہا ہے۔ میں اس راستے پر آگے بڑھنے کو لے کر الرٹ کرنا چاہوں گا۔"

بھارتیہ ودیا بھون کے ایس پی جین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر فار فائنانشیل اسٹڈیز کے ذریعہ منعقد ویبینار کو خطاب کرتے ہوئے رگھو رام راجن نے کہا کہ ملک کے ایکسپورٹرس کو اپنی برآمدگی کو سستا رکھنے کے لیے درآمدگی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ درآمد کیے گئے مال کا استعمال برآمدگی کے لیے تیار کیے جانے والے سامان میں کیا جا سکے۔

ویبینار کو خطاب کرتے ہوئے آر بی آئی کے سابق گورنر نے چین کی مثال پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ چین ایک ایکسپورٹ پاور کی شکل میں اسی طرح ابھر کر سامنے آیا ہے۔ راجن نے کہا کہ چین باہر سے الگ الگ سامانوں کی درآمدگی کرتا ہے، انھیں اسیمبل یعنی تیار کرتا ہے اور پھر آگے برآمد کر دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ برآمد کے لیے آپ کو درآمد کرنا ہوگا۔ حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے راجن نے کہا کہ زیادہ ٹیکس مت لگائیے بلکہ ہندوستان میں پروڈکشن کے لیے بہتر ماحول تیار کیجیے۔

آر بی آئی کے سابق گورنر نے کہا کہ حکومت کے ذریعہ ہدف شدہ خرچ طویل مدت میں بہتر نتائج دے سکتا ہے۔ انھوں نے کہا "میرا ماننا ہے کہ پورے خرچ پر نظر رکھنی چاہیے اور احتیاط برتنی چاہیے۔ یہ وقت کھلی چیک بک جاری کرنے کا نہیں ہے۔ ایسے میں کسی ہدف کو لے کر کیا جانے والا خرچ اگر سمجھداری اور احتیاط کے ساتھ کیا گیا تو اس سے آپ کو بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔"

رگھو رام راجن نے کہا کہ اصل مسئلہ کی شناخت کر اس میں اصلاح کرنا درست ہے۔ لیکن اس عمل میں سبھی فریق کے اتفاق کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا "لوگوں، ناقدین، اپوزیشن پارٹیوں کے پاس کچھ بہتر مشورے ہو سکتے ہیں۔ آپ اگر ان میں زیادہ اتفاق بنائیں گے تو آپ کے اصلاح زیادہ اثردار طریقے سے نافذ ہو سکیں گے۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ ایشوز پر طویل مدت تک بحث ہونی چاہیے، لیکن جمہوریت میں یہ اہم ہے کہ عام اتفاق قائم کیا جائے۔"

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔