روز ویلی کیس: سی بی آئی نے سابق کمشنر راجیو کمار کو کیا طلب
نئی دہلی، 8 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) روز ویلی کیس میں سی بی آئی نے کولکاتہ کے سابق کمشنر راجیو کمار کو طلب کیا ہے۔اب تک شاردا گھوٹالے میں راجیو کمار سے سی بی آئی کی پوچھ گچھ کر رہی ہے، لیکن اب ان سے سی بی آئی روز ویلی کیس میں بھی پوچھ گچھ کرے گی۔ہالی ڈے ممبرشپ اسکیم کے نام پر لوگوں کو زیادہ ریٹرن دینے کا جھانسہ دے کر روز ویلی گروپ نے قریب 1 لاکھ سرمایہ کاروں کو 15 ہزار کروڑ روپے کا چونا لگا دیا۔روز ویلی گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر شومی دتہ اس گھوٹالے کے ماسٹر مائنڈ بتائے جاتے ہیں۔اس گھوٹالے کے تار بالی ووڈ اور ریل اسٹیٹ کاروباریوں سے منسلک ہونے کے الزامات ہیں۔ای ڈی کا خیال ہے کہ روز ویلی گھوٹالہ، شاردا پونجی گھوٹالے سے زیادہ بڑا گھوٹالہ ہے۔روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالے میں روز ویلی گروپ نے لوگوں سے دو الگ الگ اسکیم کا لالچ دیا اور عام لوگوں کا پیسہ ہڑپ لیا۔حال ہی میں اس معاملے میں بنگالی فلم اداکارہ رتپرا سین گپتا سے ای ڈی نے پوچھ گچھ کی تھی۔ای ڈی نے انہیں تحقیقات میں تعاون کرنے کے لئے کہا۔ذرائع کے مطابق روز ویلی نے2010-12 کے درمیان کئی بنگالی فلموں سے پروڈکشن کیا ہے۔ایک فلم کا پروڈکشن چٹ فنڈ کمپنی ہینگ اور نے کیا جس میں پروسین جیت ہیرو تھے۔