بدعنوانی معاملے میں ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ قصوروار قرار

Source: S.O. News Service | Published on 22nd May 2022, 11:17 AM | ملکی خبریں |

چندی گڑھ، 22؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ کو دہلی کے راؤز ایوینیو کورٹ نے آمدنی سے زیادہ ملکیت کے معاملے میں قصوروار قرار دیا ہے۔ اس معاملے میں سزا پر عدالت 26 مئی کو دلیلیں سنے گی۔ عدالت کے آنے والے فیصلے پر سیاسی پارٹیوں سے لے کر عوام کی نگاہیں مرکوز ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سی بی آئی نے معاملہ 2006 میں درج کیا تھا۔ جانچ کے بعد 2010 میں چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ سی بی آئی نے 106 گواہ پیش کیے اور گواہی پوری کرنے میں تقریباً سات سال لگ گئے۔ چوٹالہ کا بیان چارج شیٹ کے سات سال بعد 16 جنوری 2018 میں درج ہو سکا۔

چوٹالہ کے بھائی پرتاپ سنگھ کی شکایت پر 17 جنوری 1997 کو تھانہ صدر ڈبوالی میں آمدنی سے زیادہ ملکیت جمع کرنے کے الزام میں بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، لیکن جانچ کے بعد اس معاملے میں کلوزر رپورٹ داخل کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ تک معاملہ گیا تھا، لیکن پولیس کی رپورٹ کو خارج نہیں کیا گیا تھا۔

2019 میں ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) نے چوٹالہ کی تین کروڑ 68 لاکھ کی ملکیت ضبط کی۔ ضبط کی گئی ملکیتیں نئی دہلی، پنچکولہ اور سرسا میں ہیں۔ یہ کارروائی آمدنی سے زیادہ ملکیت کے معاملے میں ہوئی تھی۔ چوٹالہ کو جنوری 2013 میں جے بی ٹی گھوٹالہ میں قصوروار قرار دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں عدالت نے ان کو 10 سال کی سزا سنائی تھی۔ گزشتہ سال ہی چوٹالہ دہلی کی تہاڑ جیل سے سزا پوری کر باہر آئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔