ریاستی کابینہ میں ردوبدل یقینی: ستیش جارکی ہولی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2019, 10:55 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28/مئی(ایس او  نیوز) ریاستی وزیر جنگلات ستیش جارکی ہولی نے ریاستی کابینہ میں توسیع اور ردبدل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت میں چند لوگوں کو شامل کیا جائے گا  اور بعض کو برطرف بھی کیا جائے گا۔ تاہم اس سلسلے میں انہوں نے کہاکہ ابھی طے نہیں ہوا ہے کہ وزارت میں کسے شامل کیا جائے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حالیہ کابینہ اجلا س میں اس موضوع پر بحث ہوئی ہے، بی جے پی کی طرف سے شروع ہونے والے آپریشن کمل کو ناکام بنانے کے لئے برگشتہ اراکین اسمبلی کو وزارت دینے پر سبھی نے اتفاق کرلیاہے۔ اب کانگریس اعلیٰ کمان کی ہدایت کے مطابق کن وزراء کو ہٹایا جائے گا، او رکن کو شامل کیا جائے اس کا فیصلہ بھی ریاستی قیادت کی طرف سے کیا جائے گا۔ رمیش جارکی ہولی کی بی جے پی لیڈروں کے ساتھ ساز باز اور ملاقاتوں کے بارے میں ستیش جارکی ہولی نے کہا کہ رمیش کیا کرتے ہیں اس سے انہیں کچھ سروکار نہیں ہے، اور انہیں وزارت میں شامل کیا بھی گیا تو امید یہی ہے کہ وہ پہلے ہی کی طرح پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ستیش جارکی ہولی نے کہاکہ وہ اپنے طور پر رمیش کو منانے کی کوئی کوشش نہیں کریں گے، کیونکہ اس سے پہلے بارہا وہ یہ کوشش کرچکے ہیں۔ اب پارٹی اگر کوشش کرے تو کرے وہ اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہاکہ رمیش جارکی ہولی کے کسی غلط فیصلے سے اگر مخلوط حکومت گر جائے تو کانگریس پارٹی ریاست میں از سر نو عوامی فرمان کے لئے تیار ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...