اتر پردیش کے 16 اضلاع پر سیلاب کا خطرہ، کئی ندیوں کی آبی سطح خطرے کے نشان سے اوپر

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2021, 12:55 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،23؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)  یوپی کے کئی اضلاع میں لگاتار ہو رہی بارش کے سبب ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں اور سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ یوپی کے علاوہ اتراکھنڈ میں بھی لگاتار بارش ہو رہی ہے اور یوپی کے 16 اضلاع سیلاب کے خطرے سے دو چار ہیں۔ شارداد، گھاگھرا اور راپتی جیسی ندیاں اپھان پر ہیں اور انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے۔

سیلاب کے خطرے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سیلاب زدہ علاقوں میں سرچ اور ریسکیو آپریشن کے لئے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور پی اے سی کی 42 تیمیں تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ 222 سیلاب چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔

جن 16 اضلاع کو سیلاب کا خطرہ لاحق ہے وہ بہرائچ، بلرام پور، گورکھ پور، لکھیم پور کھیری، کشی نگر، مہاراج گنج، پیلی بھیت، سراوستی، سدھارتھ نگر، بجنور، دیوریا، بستی، گونڈا، بلیا، مؤ ہیں۔ ان تمام 16 اضلاع کے افسران کو سیلاب کے حوالہ سے پوری تیاری کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے رہنما ہدایات بھی جار کی گئی ہیں۔ احتیاط کے طور پر 26 کشتیاں اور 58 میڈیکل ٹیمیں بھی سیلاب زدہ علاقوں میں نعینات کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اتراکھنڈ اور نیپال میں گزشتہ کچھ دنوں سے لگاتار بارش ہو رہی ہے جبکہ مشرقی اتر پردیش بھی بارشوں سے بے حال ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی ندیاں اپھان پر ہیں اور 16 اضلاد میں سیلاب کے سے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دی یکم جون تک کے لئے عبوری ضمانت ؛ کیا جاری انتخابات پر پڑے گا اس کا اثر ؟

سپریم کورٹ نے آج جمعہ کو  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو یکم جون تک 21 دنوں کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔ عام آدمی پارٹی (AAP) کے قومی کنوینر کو  سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے پولنگ ختم ہو نے کے ایک دن بعد یعنی 2 جون کو خودسپردگی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں ...

کیا بی جے پی تیسرے مرحلے کو آخری مرحلہ سمجھ کر شکست قبول کرے گی؟اکھلیش یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے منگل کو اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کے لیے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کے بعد، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک طرف ایس پی لیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کا منشور جاری کیا ہے تو ...

راہل گاندھی کا مودی کو اڈانی اور امبانی کے ہاں ای ڈی اور سی بی آئی بھیجنے کا چیلنج

اڈانی اور امبانی کے حوالے سے بدھ کو راہل گاندھی کو نشانہ بنانا وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑ گیا۔ راہل گاندھی نے  اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے  وزیراعظم کوچیلنج کیا کہ وہ اڈانی اور امبانی کے خلاف جانچ کیوں نہیں کرواتے،ان کے ہاں ای ڈی ،  سی بی آئی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ (8 مئی) کو رائے بریلی میں انتخابی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہے۔ نریند مودی ...