لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ پرامن طور پر اختتام پذیر، 62 فیصد سے زائد ووٹنگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th April 2024, 7:09 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 20/اپریل (ایس او نیوز) ہندوستان کی اٹھارویں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعہ کو 102 سیٹوں کے لیے ہوئی ووٹنگ میں 62 فیصد سے زیادہ ووٹروں نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس کے ساتھ ہی 543 رکنی لوک سبھا کی 102 نشستوں پر مقابلہ کرنے والے کل 1625 امیدواروں کا انتخابی مستقبل الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے میموری کارڈ میں بند ہوگیاہے۔ ان میں بی جے پی کے سینئر لیڈر نتن گڈکری، کرن رجیجو، سربانند سونووال، ارجن رام میگھوال اور بھوپیندر یادو سمیت آٹھ مرکزی وزراء بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ووٹنگ مجموعی طور پر آسان اور پرامن طریقے سے ہوئی۔ مغربی بنگال اور منی پور میں تشدد کے چند واقعات کے علاوہ پورے ملک میں ووٹنگ کا عمل پرامن طریقے سے ہوا۔ لوک سبھا کے پہلے مرحلے کے ساتھ ساتھ اروناچل پردیش اسمبلی کی تمام 60 اور سکم اسمبلی کی تمام 32 سیٹوں کے انتخابات بھی مکمل کئے گئے۔

کمیشن کی طرف سے رات 9 بجے جاری کردہ ریلیز کے مطابق، لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں، 102 حلقوں میں رجسٹرڈ کل 16.63 کروڑ ووٹروں میں سے جمعہ کو 62.37 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ دور دراز علاقوں کے انتخابی مراکز کے ووٹنگ کے اعداد و شمار بڑھ بھی سکتے ہیں۔

کمیشن نے ایک ریلیز میں کہا کہ ووٹنگ کا اختتامی وقت ختم ہونے کے بعد بھی کئی پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹر قطاروں میں کھڑے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...