16 مئی سے شروع ہوگی 2021 کی مردم شماری، یوپی میں 30 جون تک چلے گی مہم، ایپ کا بھی ہوگا استعمال

Source: S.O. News Service | Published on 20th November 2019, 8:33 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سال 2021 کی مردم شماری اگلے سال 16 مئی سے شروع ہو جائے گی۔اتر پردیش میں مردم شماری کا پہلا مرحلہ 16 مئی سے شروع ہو جائے گا اور یہ مہم 30 جون 2020 تک چلے گا۔اس دوران تقریبا پانچ لاکھ ملازمین مردم شماری کے لئے ڈیوٹی پر ہوں گے۔بڑی بات یہ ہے کہ اس بار مردم شماری کے لئے موبائل ایپ کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ اتر پردیش میں مردم شماری 2021 کے پہلے مرحلے کا کام شروع کرائے جانے کی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔یہ نوٹیفکیشن سیکرٹری ڈاکٹر ہری اوم نے جاری کی ہے۔نوٹیفکیشن میں ضلع افسران سے ملازمین کو ڈیوٹی پر لگانے کو کہا گیا ہے۔مردم شماری کے پہلے مرحلے کا کام 16 مئی سے 30 جون 2020 کے دوران کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نتیاند رائے نے کہا کہ مردم شماری 2021 اس بار 16 زبانوں میں منعقد کی جائے گی۔انہوں نے بتایاکہ مردم شماری 2021 کے اعداد و شمار جمع کرنے کے لئے ایک مکس موڈ نقطہ نظر اپنایا جا رہا ہے۔مردم شماری دو مراحل میں منعقد کی جائے گی۔اپریل سے ستمبر 2020 تک ہاؤس-لسٹنگ اور ہاؤسنگ مردم شماری ہو گی۔اس کے بعد 9 سے 28 فروری 2021 کے دوران آبادی کا شمار ہوگا۔نتیاند رائے نے کہا کہ مردم شماری 2021 کے انعقاد کے لئے تقریباً8 ہزار 754 کروڑ کی لاگت آئے گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حساب کرنے والے افسر موبائل اپلی کیشن کا استعمال کرکے بھی ڈیٹا جمع کر سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔