پارٹی کے’ وقف کارکن‘ کی طرف سے روی شنکر پرساد سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 18th April 2019, 10:26 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ:18 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) پٹنہ کی ایک عدالت میں بی جے پی کا ’وقف کارکن‘ ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص نے گزشتہ ماہ پرکاش نارائن ہوائی اڈے کے احاطے میں اس کے ساتھ مارپیٹ اور لوٹ ۔پاٹ کا الزام لگاتے ہوئے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد، ان کی نجی سکریٹری ، بی جے پی کے دو ممبران اسمبلی اور دیگر لوگوں کے خلاف جمعرات کو ایک مقدمہ درج کرایا ہے۔ شکایت کنندہ سنجیو ورما نے پٹنہ کے عدالتی مجسٹریٹ کمار گنجن کی عدالت میں تعزیراتِ ہند کی دفعہ 147، 323، 379 اور 392 کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے ۔ جس میں روی شنکر، ممبر اسمبلی ارون کمار سنہا اور نتن نوین، وزیر قانون کے پی اے سنجیو کمار سنگھ اور پانچ دیگر لوگوں کے علاوہ 10 گمنام لوگوں کو بطورِ ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ خود کو بی جے پی کا’وقف کارکن‘ بتانے والے ورما نے الزام لگایا ہے کہ وہ 23 مارچ کو ہوائی اڈے پر تھے، جب پٹنہ صاحب سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار کا اعلان کئے جانے کے بعد روی شنکر پہلی بار پٹنہ شہر میں آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ غیر مطمئن بی جے پی حامی جائے حادثہ پر موجود تھے، جو مرکزی وزیر کو امیدوار کا اعلان کئے جانے سے ناراض تھے اور انہوں نے کچھ دیگر امیدواروں کے دعوے کو نظر انداز کئے جانے کا الزام لگایا تھا۔ شکایت کنندہ نے دعوی کیا ہے کہ وہ اپنے کچھ دوستوں (جو کہ ’پارٹی کے وقف کارکن‘ ہیں) کے ساتھ جائے وقوعہ پر موجود تھے ،لیکن وہ ان مظاہرین کے ساتھ شریک نہیں تھے ۔ جنہوں نے ’روی شنکر پرساد واپس جاؤ‘ جیسے نعرے لگائے اور سیاہ پرچم لہرائے۔ ورما نے الزام لگایا ہے کہ جب روی شنکر کے حامی ’ تشدد پر آمادہ ہوگئے ، تو وہ اور ان کے ساتھی خود کو بچانے کے لئے اس جگہ سے دور جانے لگے ،لیکن وزیر اور دونوں ممبران اسمبلی نے ان کا پیچھا کرنے اور ان پر حملہ کرنے کے لئے اپنے حامیوں کو اکسایا۔ ورما نے آگے الزام لگایا ہے کہ روی شنکر کی امیدواری کی مخالفت کرنے کی ’ہمت ‘کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے حامیوں نے انہیں پکڑ لیااور گھونسے اور لات کی بارش کردی حتیٰ کہ گالیاں دیں۔شکایت کنندہ نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ حملہ آوروں نے ان سے 3500 روپے چھین لئے، جو انہوں نے اپنی شرٹ کی جیب میں رکھے تھے۔ ورما نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے بعد میں ان کی تحریری شکایت پر غور کرنے سے انکار کردیا جب وہ آفس پارٹی گئے، تو انہیں عہدیداروں کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی کہ ’مناسب کارروائی کی جائے گی‘، لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔