اسمبلی انتخابات میں کسان مخالفین سے ہوگا حساب: راشٹریہ کسان منچ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2021, 11:55 PM | ملکی خبریں |

متھرا،3؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) راشٹریہ کسان منچ کےصدر شیکھر دکشت نے کہا ہے کہ کسان مخالفین سے اگلے سال اسمبلی انتخابات میں حساب لیا جائےگا۔ دکشت نے آج یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ گزشتہ آٹھ مہینوں سے کسان مخالف قوانین کو منسوخ کرنے کے مطالبے کے ساتھ دہلی کے دروازے پر کسان بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی اندیکھی کرنے والوں پر اب ووٹ کی چوٹ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اس کے لئے کسان تنظیمیں چار اگست کو ایک میٹنگ کر کے پختہ حکمت عملی تیار کریں گی۔

شیکھر دکشت نے کہا کہ میٹنگ میں ہونے والے فیصلے کے مطابق ہی آگے تحریک کو نیا رخ دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے مطالبات کے سلسلے میں کسی بھی حالت میں کسان اب پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں اور اپنا حق لے کر ہی دہلی سے واپس اپنے گھر جائے گا۔

کسان لیڈر نے مزید کہا کہ کسانوں کی بہی خواہ بننے کا دھوکہ کرنے والوں کی حقیقت کسانوں کے آٹھ مہینے کی تحریک میں سب کے سامنے آچکی ہے۔ حکومت بات چیت کے نام پر صرف کھانہ پری کر رہی ہے۔ وزیر زراعت بات چیت کے لئے دعوت تو دیتے ہیں لیکن کسانوں کے نکات پر بات کرنے سے پیچھے ہٹتے ہوئے ان کی بات کو خارج کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی منشا کسان کو غلام اور قرض دار بنانے کی لگتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دی یکم جون تک کے لئے عبوری ضمانت ؛ کیا جاری انتخابات پر پڑے گا اس کا اثر ؟

سپریم کورٹ نے آج جمعہ کو  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو یکم جون تک 21 دنوں کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔ عام آدمی پارٹی (AAP) کے قومی کنوینر کو  سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے پولنگ ختم ہو نے کے ایک دن بعد یعنی 2 جون کو خودسپردگی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں ...

کیا بی جے پی تیسرے مرحلے کو آخری مرحلہ سمجھ کر شکست قبول کرے گی؟اکھلیش یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے منگل کو اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کے لیے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کے بعد، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک طرف ایس پی لیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کا منشور جاری کیا ہے تو ...

راہل گاندھی کا مودی کو اڈانی اور امبانی کے ہاں ای ڈی اور سی بی آئی بھیجنے کا چیلنج

اڈانی اور امبانی کے حوالے سے بدھ کو راہل گاندھی کو نشانہ بنانا وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑ گیا۔ راہل گاندھی نے  اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے  وزیراعظم کوچیلنج کیا کہ وہ اڈانی اور امبانی کے خلاف جانچ کیوں نہیں کرواتے،ان کے ہاں ای ڈی ،  سی بی آئی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ (8 مئی) کو رائے بریلی میں انتخابی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہے۔ نریند مودی ...