بنگلورو :اسپتال کا فرضی ویڈیو وائرل، ایک شخص گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 22nd July 2020, 1:02 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 22؍جولائی (ایس او نیوز) سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو فرضی نکلا جس میں بنگلورو میں کووڈ۔19 کے مریضوں کا علاج کرنے والے ایک اسپتال کے ابتر حالات دکھائے گئے تھے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے کہا کہ اس طرح کے ویڈیو سے سماج میں دہشت پھیلنے کا اندیشہ ہے اور لوگوں میں اس کو پھیلانے سے پچنا ہے۔ پولیس نے اعلان کیا تھا اس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کیا ہے جس کے کچھ گھنٹوں کے اندر ہی ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔ اس ویڈیو میں ایک اسپتال کے اوپی ڈی میں ماسک لگائے ہوئے لوگوں کا ہجوم نظر آرہا ہے۔ اس اسپتال کی شناخت وکٹوریہ اسپتال کی حیثیت سے کی گئی ہے جو غلط ہے۔ وکٹوریہ اسپتال یہاں اصل کووڈ اسپتال ہے۔ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بنگلورو کے پولیس کمشنر بھاسکر راؤ نے ٹوئٹ کیا کہ ’’شہر کی کرائم برائچ نے بنگلورو کے وکٹوریہ اسپتال میں دہشت کا فرضی ویڈیو وائرل کرنے والے اس شخص کی تیزی سے شناخت کی اور اسے گرفتار کیا۔‘‘ اپنی بہترین خدمات فراہم کرنے والے سبھی ڈاکٹرس اور میڈیکل پیشہ ورستائش کے حقدار ہیں۔ فرضی خبر کا پردہ فاش ۔ اس سے پہلے پولیس نے کہا تھا کہ اس نے اس سلسلے  ایک کیس درج کیا ہے۔

جوائنٹ کمشنر پولیس (کرائم ) سندیپ پاٹل نے ٹوئٹ کیا کہ بنگلورو میں اسپتال کے ابتر حالات کو دکھانے والا ایک فرضی ویڈیو سوشل میڈیا پر چل رہا ہے۔ حکومت اور سماج عالمی وباء سے لڑرہے ہیں وہیں کچھ لوگ ایسے پیغام یا ویڈیو بنارہے ہیں اور نشر کررہے ہیں جن میں سماج میں دہشت پیدا کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اس سے گریز کریں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ویڈیو مبینہ طور پر شمالی ریاست کے ایک اسپتال کا ہے نہ کہ وکٹوریہ کا اسپتال کا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...