دہلی شراب پالیسی معاملہ: وزیر اعلیٰ کیجریوال پھر ہائی کورٹ سے رجوع، ای ڈی کو گرفتار کرنے سے روکنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 21st March 2024, 12:03 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک بار پھر دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر کے دہلی شراب پالیسی کیس میں عبوری راحت کا مطالبہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وہ شراب پالیسی معاملے کی تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو انہیں گرفتار کرنے سے روکا جائے۔ ای ڈی نے اس معاملے میں انہیں نویں بار سمن جاری کیا ہے۔ ای ڈی نے انہیں جمعرات (21 مارچ) کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔

اروند کیجریوال نے ای ڈی کے سمن کے آئینی جواز کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اس معاملے پر بدھ (20 مارچ) کو سماعت ہوئی، جس میں کیجریوال کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے گرفتاری سے راحت مانگی تھی۔ اس پر ای ڈی کے وکیل ایس وی راجو نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے سے گریز کر رہے ہیں اور بہانے بنا رہے ہیں۔ سماعت کے دوران ای ڈی نے کیجریوال کی عرضی پر جواب داخل کرنے کو کہا۔ اب اس معاملے پر اگلی سماعت کی تاریخ 22 اپریل مقرر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ دہلی شراب پالیسی کے معاملے میں کیجریوال نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کے لیے تیار ہیں۔ اگر تفتیشی ایجنسی یہ یقین دہانی کرائے کہ انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا یا پھر ہائی کورٹ کو حکم دینا پڑے کہ ان کے خلاف کسی قسم کی سزاوار کارروائی نہیں کی جائے گی۔ کیجریوال نے کہا ای ڈی کو عدالت کے سامنے یقین دہانی کرانی چاہیے کہ اگر میں سمن کی تعمیل کرتا ہوں تو وہ میرے خلاف کوئی سزاوار کارروائی نہیں کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

تیسرے مرحلہ میں بی جے پی کو ایک بھی نشست نہیں ملے گی: اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے مرحلہ سوم میں ایک بھی نشست نہیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ برسرِ اقتدار جماعت میں 400پار کا نعرہ لگاتے وقت ہوا کے رخ کو غلط کوسمجھا۔

آئین میں تبدیلی و ریزرویشن کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی چار سو سیٹیں جتنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک بار پھر ریزرویشن اور آئین کے حوالے سے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بی جے پی آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ 400 سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ وہ آر ایس ایس کے ...

مودی چاہتے ہیں کہ جمہوریت اور آئین ختم کیا جائے، دمن اور دیو میں انتخابی تشہیر کے دوران راہل گاندھی کا بیان

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دمن اور دیو میں کانگریس پارٹی کے لئے انتخابی تشہیر کے دوران کہا کہ بی جے پی ’ریزرویشن ختم کرو‘ گینگ کا اڈہ ہے اور مودی اس کے سرغنہ ہیں!

گجرات کے سمندر میں این سی بی اور اے ٹی ایس کی بڑی کارروائی، 80 کلو منشیات کے ساتھ 14 پاکستانی گرفتار

انڈین کوسٹ گارڈ نے گجرات کے ساحل سے دور بین الاقوامی میری ٹائم بارڈر لائن کے قریب 14 پاکستانی شہریوں کو تقریباً 80 کلو منشیات کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اور گجرات اے ٹی ایس نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر گزشتہ کئی دنوں سے ...