تلنگانہ خفیہ بیورو کے سابق چیف پربھاکر راؤ فون ٹیپنگ معاملے میں پھنسے، لُک آؤٹ نوٹس جاری

Source: S.O. News Service | Published on 26th March 2024, 11:47 AM | ملکی خبریں |

حیدر آباد، 26/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) تلنگانہ میں بی آر ایس حکومت کے دوران ریاستی انٹلیجنس بیورو کے چیف رہ چکے ٹی پربھاکر راؤ فون ٹیپنگ معاملے میں پھنس گئے ہیں۔ انھیں فون ٹیپنگ معاملے کے ملزم نمبر 1 کی شکل میں نامزد کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ تلنگانہ کی گزشتہ بی آر ایس حکومت کے دوران ان کے حکم پر اپوزیشن لیڈران کے فون کو غیر قانونی طور پر ٹیپ کر کے الیکٹرانک ڈاٹا اکٹھا کیا گیا۔

اس درمیان اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تی پربھاکر راؤ بیرون ممالک چلے گئے ہیں۔ ایسی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ وہ اس وقت امریکہ میں ہو سکتے ہیں۔ ان کے نام پر لُک آؤٹ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے اور ’این ڈی ٹی وی‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس معاملے میں کئی مقامات پر تلاشی مہم بھی چلائی گئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق حیدر آباد میں ٹی پربھاکر راؤ کے گھر اور دیگر تقریباً ایک درجن مقامات پر تلاشی لی گئی ہے۔ ان مقامات میں شروَن راؤ کی رہائش بھی شامل ہے، جو ’آئی نیوز‘ نامی ایک تیلگو ٹی وی چینل چلاتے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شروَن راؤ نے مبینہ طور پر فون ٹیپنگ مشین اور سروَر نصب کرنے میں مدد کی تھی۔

فون ٹیپنگ معاملے میں ایک دیگر پولیس اہلکار رادھا کشن راؤ کو بھی ملزم کی شکل میں نامزد کیا گیا ہے اور ان کے لیے بھی لُک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ رادھا کشن راؤ سٹی ٹاسک فورس سے منسلک تھے۔ اس معاملے میں تلنگانہ کے کئی دیگر پولیس افسران کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں تین لوگوں ایڈیشنل ایس پی بھجنگ راؤ، تھروپتھنا اور ڈپٹی ایس پی پرنیت راؤ کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

پرنیت راؤ کو اس مہینے کے شروع میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر نامعلوم اشخاص کی پروفائل ڈیولپ کرنے اور ناجائز طریقے سے ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ کمپیوٹر سسٹم اور الیکٹرانک گزٹس میں اسٹور ڈاٹا تباہ کرنے کا الزام لگایا گیا۔ مبینہ طور پر پربھاکر راؤ کے حکم پر ثبوت تباہ کیے گئے۔ یہ حکم مبینہ طور پر 2023 کے اسمبلی انتخاب مین کانگریس کی طرف سے بی آر ایس کو ہرانے کے ایک دن بعد دیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ جن لوگوں کی ڈیوائس کی مبینہ طور پر نگرانی کی گئی ان میں کانگریس، بی جے پی اور بی آر ایس کے لوگ شامل ہیں۔ مبینہ طور پر ریونت ریڈی (جو اب ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیں) کے ڈیوائس کی بھی نگرانی کی گئی۔ ایسی بھی خبریں ہیں کہ تیلگو اداکاروں اور کاروباریوں پر بھی نظر رکھی گئی اور ان میں سے کئی کو بلیک میل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک لاکھ سے زیادہ فون کال ٹیپ کیے گئے ہیں۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...