اب یورپی پارلیمان میں منی پورتشدد کی گونج تشدد پر بحث کے ساتھ قرارداد لانے کا فیصلہ،ہندوستان معترض

Source: S.O. News Service | Published on 14th July 2023, 12:11 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی، 14/جولائی(ایس او نیوز/ایجنسی) یورپی پارلیمنٹ نے شمال مشرقی ریاست منی پور میں مہینوں سے جاری تشدد کی صورتحال پر بحث کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرچہ بھارت نے اس پر اعراض کیا ہے، تاہم اطلاعات کے مطابق یورپی پارلیمان میں اس پر ایک قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کے روز ہی فرانس کے دو روزہ دورے پر پیرس پہنچ گئے ہیں۔

منی پور میں گزشتہ 3 مئی سے قبائلی کوکی اور ہندو میتی برادریوں کے درمیان نسلی جھڑپیں جاری ہیں، جس میں اب تک تقریباً ڈیڑھ سو افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ دو سو سے زائد گرجا گھروں اور کئی یہودی عبادت گاہوں کو بھی جلا دیا گیا۔

بڑے پیمانے پر ہونے والے اس تشدد کے دوران آگ زنی کے واقعات سے ریاست کا بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے، جہاں 60,000 کے قریب افراد خوف کے سبب اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یورپی پارلیمان کی کوشش: یورپی پارلیمان میں گیارہ جون کو منی پور کے حوالے سے ایک قرارداد پیش کی گئی تھی اور اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی جیسے معاملات پرچہارشنبہ کو بحث ہونی تھی،لیکن کسی وجہ سے وہ ملتوی کردی گئی۔

یہ قرارداد یورپی یونین کی پارلیمنٹ سے تعلق رکھنے والے 6 پارلیمانی گروپس، لیفٹ گروپ، ورٹس/اے ایل ای گروپ، ایس اینڈ ڈی گروپ، رینیو گروپ، ای سی آر گروپ، اور پی پی ای گروپ نے پیش کی ہے۔

ان گروپوں نے مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے اور اختلاف رائے رکھنے والے، سیول سوسائٹی اور صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا الزام لگایا ہے۔

اس قرارداد میں منی پور میں تشدد، جانی نقصان اور املاک کی تباہی کی مذمت کرنے کے ساتھ ہی، ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے سرکردہ رہنماؤں کی جانب سے قوم پرستانہ بیان بازی کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

ہندوستان کا اعتراض: ہندوستان نے یورپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ کو منی پور پر بحث کیلئے قراردادیں پیش کرنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوا۔ بھارت کے خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے اس کی تصدیق کی۔

کواترا نے کہاکہ منی پور کا سوال بھارت کا مکمل طور پر اندرونی معاملہ ہے۔ ہم نے یورپی یونین کے متعلقہ ارکان پارلیمنٹ سے رابطہ کیا ہے۔ ہم نے ان پر پوری طرح سے واضح کر دیا ہے کہ یہ معاملہ پوری طرح سے بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔

دوسری جانب بھارتی ذرائع ابلاغ میں اس طرح کی خبریں گشت کر رہی ہیں کہ بھارتی حکومت نے یورپی پارلیمان میں اپنے موقف کی بالادستی کیلئے یورپ کی معروف لابنگ فرموں میں سے ایک البر اینڈ جیجر کی خدمات حاصل کی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔