این آر سی کے تحت حراستی مراکز میں جانے سے بچنا ہے تو یہ کام کریں! وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2022, 11:28 AM | ملکی خبریں |

کولکاتا، 24؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سی اے اے کے نفاذ کے حوالہ سے ملک بھر میں جاری ہنگامہ آرائی کے درمیان مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پھر اس معاملہ پر اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو کہا کہ این آر سی نافذ کرنے کی آڑ میں حراستی مرکز میں بھیجے جانے سے بچنے کے لئے یہ یقینی بنائیں کہ آپ کا نام ووٹر لسٹ میں موجود رہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ریاستی حکومت کی جانب سے تمام اضلاع کے سرحدی خاندانوں کو زمین کے پٹے (دستاویز) تقسیم کرنے کے لئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ تقریب کے دوران انہوں نے 4701 زمین کے دستاویزات سونپے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ یقینی بنائیں کہ آپ کا نام فہرست رائے دہندگان میں شامل ہے، نہیں تو آپ کو این آر سی کے نام پر ڈیٹنشن سینٹر بھیج دیا جائے گا۔ یہ شرم کی بات ہے اور بے حد شرم کی بات ہے۔

ممتا بنرجی نے مرکز پر منریگا کی رقم ادا نہ کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے بی جے پی کا نام لیے بغیر کہا کہ مرکزی حکومت پارٹی کے اشارے پر کام کر رہی ہے۔ ریلوے اور ہوائی اڈے کے حکام کی طرف سے زبردستی زمین کے حصول کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنگال میں مناسب معاوضہ اور بحالی کے بغیر کسی کو بے دخلی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تقریب میں انہوں نے عوام سے احتجاج شروع کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی زمین زبردستی چھینی گئی تو ریاست آپ کے ساتھ ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

بابری مسجد کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی؛ ممبئی میں اذان اور دعا کااہتمام

6 ڈسمبر1992 کو جس طرح ایودھیا میں شرپسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد شہید کی گئی تھی، اس کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی کے موقع پر ممبئی شہر سمیت مضافات میں اذان دینے اوردعا کااہتمام کیا گیا۔ اور وہاٹس ایپ کے الگ الگ گروپ میں۶؍دسمبر کو یومِ سیاہ لکھ کربابری مسجد کی یاد تازہ کی گئی۔

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

سمندری طوفان میچونگ سے چینائی میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی آٹھ؛ آندھرا میں بھی ایک لڑکے کی موت؛ میچونگ آج آندھرا اور اُڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کے پیش نظرالرٹ جاری

سمندری طوفان میچونگ کی آمد سے پیر کو چینائی میں جو تباہی مچی تھی اور پانچ لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی، آج ایک بچہ سمیت مزید چار لوگوں کی موت واقع ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی طوفان اور سیلاب سے متاثرہ ساحلی اضلاع میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر نو ہوگئی ہے۔

چینائی میں گردابی طوفان مچونگ نے مچائی تباہی، پانچ ہلاک، اسکول اور دفاتر میں ۵ ڈسمبر کو بھی چھٹی کا اعلان؛ 144 ٹرینیں کینسل، 33فلائٹس کارُخ بینگلور کی طرف موڑدیا گیا

طوفان مچونگ Michaung نے شہر سمیت چینائی کے مضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پرتباہی مچادی ہے جبکہ طوفان کے نتیجے میں شدید بارش ہورہی ہے اور اس کے نتیجے میں سیلاب آ گیا ہے۔

بی جے پی کو3-1 سے ملی شاندار کامیابی؛ ایم پی میں بی جے پی نے کی واپسی، راجستھان اور چھتیس گڑھ سے کانگریس کا کیا صفایا

2024 لوک سبھا انتخابات سے عین کچھ ماہ قبل بی جے پی نے شاندار کامیابی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے چار اسمبلی انتخابات میں تین۔ ایک سے کامیابی درج کرلی ہے اور کانگریس کو چاروں خانے چت کردیا ہے۔ ماہ نومبر میں ہوئے چارریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج اتوار کو ہوئی۔