الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں سخت نگرانی میں اسٹرانگ رومس منتقل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2019, 11:45 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍اپریل(ایس او نیوز) جنوبی کرناٹک کے 14 پارلیمانی حلقوں میں کل پہلے مرحلے کی پولنگ کے دوران ڈالے گئے ووٹ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں قید ہیں ، اور ان الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو مرکزی دستوں کی سیکورٹی کے تحت اسٹارنگ رومس میں قید کردیا گیا ہے۔ 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے مرحلے میں اب یہ اسٹرانگ روم کھولے جائیں گے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ساتھ ان سے منسلک وی وی پیاٹ مشینیں اور دیگر انتخابی مواد کل دیر رات تک اسٹرانگ رومس میں پہنچا دیا گیا اور الیکشن کمیشن کے عملے نے سخت نگرانی کے تحت انہیں ترتیب وار جمع کرادیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق کل ریاست بھر میں تقریباً 70 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ ایک طرف کانگریس جے ڈی ایس اتحاد اور دوسری طرف بی جے پی کے درمیان ان انتخابات میں مقابلہ کانٹے کا رہا ہے۔ پہلے مرحلے کے انتہائی اہم امیدواروں میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گو ڈا ، مرکزی وزیر سدانند گوڈا، وزیراعلیٰ کمار سوامی کے فرزند نکھل کمار سوامی، ریاستی وزیر کرشنا بائرے گوڈا، ریاست کے واحد مسلم امیدوار رضوان ارشد ، وزیر برائے تعمیرات عامہ ایچ ڈی ریونا کے فرزند پرجول ریونا وغیرہ شامل تھے۔ پہلے مرحلے میں جنوبی کرناٹک کے عوام نے کل 14 حلقوں میں 241امیدواروں کی قسمت کا بٹن دبایا ہے۔ انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد مختلف پارٹیوں سے امیدواروں کے مظاہرے کو لے کر قیاس آرائیوں کے بازار بھی گرم ہوگئے۔ہر کوئی اپنے اپنے علاقے میں ہوئی ووٹنگ کی بنیاد پر ہار جیت کے حساب کتاب میں لگا ہوا تھا۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...