الیکٹورل بانڈ نے بی جے پی کی لوٹ مار کو بے نقاب کر دیا: ادھو ٹھاکرے

Source: S.O. News Service | Published on 16th March 2024, 1:33 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 16/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ الیکٹورل بانڈ اسکیم سے متعلق انکشافات نے بی جے پی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ٹھاکرے نے جنوبی ممبئی کے کولابا علاقے میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کو الیکٹورل بانڈ میں 8000 کروڑ روپے ملے ہیں اور اگر اس کا موازنہ کانگریس کو ملنے والی رقم سے کیا جائے تو یہ واضح ہو جائے گا کہ کون لوٹ رہا ہے۔

انہوں نے کہا، ’’الیکٹورل بانڈ اسکیم سے متعلق انکشافات نے بی جے پی کو بے نقاب کر دیا ہے جو اکثر کانگریس پر ملک کو لوٹنے کا الزام لگاتی ہے۔ کیا آپ اس ملک کی کمان لٹیروں کے حوالے کریں گے؟ بی جے پی آپ کو ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب دکھا کر ملک کو لوٹنے کے لیے مزید پانچ سال کی مدت چاہتی ہے۔‘‘

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ٹھاکرے نے الزام لگایا کہ جس طرح ان کی پارٹی کے لیڈروں پر سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) جیسی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ دباؤ ڈالا جا رہا ہے، اسی طرح تاجروں پر بھی بی جے پی کو بھاری چندہ دینے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اعلیٰ کمپنیوں کو ملک کے مختلف حصوں میں ٹھیکے ملے اور انہیں الیکٹورل بانڈ کی شکل میں بی جے پی کو چندہ دینے پر مجبور کیا گیا۔ 15 فروری کو دیئے گئے ایک تاریخی فیصلے میں سپریم کورٹ نے مرکز کی الیکٹورل بانڈ اسکیم کو منسوخ کر دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...