کرناٹکا لیجسٹیو کونسل کی 25نشستوں کے لئے 10 دسمبر کو ہوں گے انتخابات؛ ریاستی الیکشن کمیشن نے جاری کئے نظام الاوقات

Source: S.O. News Service | Published on 10th November 2021, 6:54 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 10؍نومبر (ایس او نیوز) کرناٹک میں ودھان پریشد کے 20 حلقوں کے 25 مقامات کیلئے الیکشن کمیشن نے ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں اطلاعات دیتے ہوئے بتایا کہ 10 دسمبر کو  لیجسٹیو کونسل کے انتخابات ہوں گے، سیاسی پارٹیوں میں یہ انتخابات بڑے ہی اہمیت کے قابل ہیں۔ اس کیلئے 16 نومبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جبکہ 23 نومبر تک نامزدگی کرنے کی گنجائش ہے۔ 24 نومبر کو پرچوں کی جانچ کی جائے گی اور جو لوگ عرضی واپس لینا چاہتے ہیں وہ 26 نومبر تک اپنی عرضیاں واپس لے سکتے ہیں۔

10 دسمبر کی صبح 8 بجے سے 4 بجے تک انتخابات ہوں گے اور 14 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی، 16 دسمبر کو الیکشن کی کارروائی مکمل ہوگی۔ 

کرناٹک ودھان پریشد کے مقامی اداروں سے 25 افراد ایم ایل سی کیلئے منتخب ہوتے ہیں۔ ان میں سے 20 اسمبلی حلقوں سے 25 نمائدوں کا انتخاب ہوگا ہے۔ 2022 کے 5 جنوری کو موجودہ 25 اراکین سبکدوش ہوں گے۔

ان عہدوں کیلئے بیدر کے وجئے سنگھ (کانگریس)، گلبرگہ کے بی جی پاٹل (بی جے پی)، بیجاپور کے ایس آر پاٹل (کانگریس)، بیجاپور کے سنیل گوڑا پاٹل(بی جے پی)، بیلگام کے مہانتیش کوٹگی مٹ(بی جے پی)، وویک راؤ وسنت پاٹل (کانگریس)، شمالی کینرا کے شری کانت گوٹینکر(کانگریس)، دھارواڑ کے پردیپ شیٹر(کانگریس)، دھارواڑ شرینواس مانے(کانگریس)، رائچور کے بسوراج پاٹل اٹگی (کانگریس)، بیلاری کے کے سی کونڈیا(کانگریس)، چترادرگہ کے رگھوآچار(کانگریس)، شیموگہ کے آر پرسننا کمار(کانگریس)، جنوبی کینرا کے کے پرتاپ چندرشیٹی (کانگریس)، جنوبی کینرا کوٹہ شرینواس پجاری (بی جے پی)، چکمگورو کے ایم کے رانیش (بی جے پی)، ہاسن کے ایم اے گوپال سوامی (کانگریس)، ٹمکوروکے بیمل کانت راج (جے ڈی ایس)، بنگلورو کے ایم نارائن سوامی (کانگریس)، بنگلورو رول کے ایس روی (کانگریس)، کولار کے سی آرمنوہر ( جے ڈی ایس)، کورگ کے سنیل سبھر منیا ( بی جے پی)، میسورو کے آر دھرماسینا (کانگریس) اور سندیش ناگراج (جے ڈی ایس) کے سبکدوش ہونے والوں میں سے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...