لوک سبھا انتخاب 2024: تشدد متاثرہ منی پور میں 11 پولنگ مراکز پر 22 اپریل کو دوبارہ ہوگی پولنگ، الیکشن کمیشن کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 21st April 2024, 11:05 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21/اپیرل (ایس او نیوز /ایجنسی) گزشتہ کل (19 اپریل) ملک کی 102 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے تھے، جن میں منی پور اندرونی اور منی پور باہری (کچھ حصہ) لوک سبھا سیٹوں کے لیے بھی ووٹنگ ہوئی تھی۔ یہاں ووٹنگ کے دوران کئی مقامات سے تشدد اور ای وی ایم میں توڑ پھوڑ کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ اس طرح کے واقعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ منی پور کے 11 پولنگ مراکز پر 22 اپریل کو دوبارہ ووٹ ڈالے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جن 11 پولنگ مراکز پر از سر نو ووٹنگ کرانے کا فیصلہ لیا گیا ہے، وہ سبھی منی پور اندرونی لوک سبھا سیٹ کے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ان پولنگ مراکز پر از سر نو ووٹنگ کی ہدایت دی تھی جس کے بعد منی پور کے چیف الیکٹورل افسر نے باضابطہ اس سلسلے میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ پولنگ مرکز کھرئی انتخابی حلقہ میں موئرنگ کمپو ساجیب اور تھونگم لیکائی، چھیتریگاؤ میں 4 اور امپھال مشرقی ضلع کے تھونگجو میں ایک اور اوریپوک میں 3 اور امپھال مغرب ضلع کے کونتھوجم میں ایک پولنگ مرکز ہیں جہاں از سر نو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعہ کے روز منی پور میں پولنگ کے دوران تشدد و ای وی ایم توڑ پھوڑ کی خبر سامنے آنے کے بعد کانگریس نے الیکشن کمیشن سے 47 پولنگ مراکز پر دوبارہ ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ حالانکہ الیکشن کمیشن نے محض 11 پولنگ مراکز پر ایسا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ریاستی کانگریس صدر کیشم میگھ چندر سنگھ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’ہم نے الیشکن کمیشن آف انڈیا، منی پور کے چیف الیکٹورل افسر اور متعلقہ پریزائڈنگ افسران سے بوتھ پر قبضہ اور دھاندلی کی شکایت کی ہے۔ ہم نے منی پور اندرونی میں 36 اور منی پوری باہری میں 11 پولنگ مراکز پر دوبارہ ووٹنگ کے لیے شکایت کی ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...