الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

Source: S.O. News Service | Published on 17th April 2024, 7:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 17/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے رندیپ سرجے والا پر انتخابی مہم چلانے اور کسی بھی قسم کا میڈیا انٹرویو دینے پر 48 گھنٹے کی پابندی عائد کر دی ہے۔

بی جے پی نے ہیما مالنی پر کانگریس لیڈر کے متنازعہ ریمارکس کے بعد الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے رندیپ سرجے والا کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا تھا۔ رندیپ سرجے والا نے جواب میں کہا تھا کہ جس ویڈیو کے بارے میں شکایت کی گئی ہے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کا دہشت گردوں سے موازنہ! بی ایس پی قائد آکاش آنند کیخلاف مقدمہ درج

اتر پردیش کے سیتا پور میں بی ایس پی امیدوار مہندر یادو کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس پی کے نیشنل کوآرڈینیٹر آکاش آنند نے بی جے پی کا موازنہ بی جے پی سے کر دیا ہے۔ انہوں نے سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت بلڈوزر کی نہیں بلکہ دہشت گردوں کی حکومت ہے۔ ...

انتظامات اس طرح کیے گئے ہیں کہ مسلمان ووٹ نہ ڈال سکیں، انتخابات کے درمیان ممتا بنرجی کا بڑا الزام

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو مرشد آباد میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ووٹنگ کے انتظامات اس طرح کئے گئے کہ مسلمان ووٹ نہ ڈال پائیں۔ انہوں نے عازمین حج کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ووٹ ڈالو اور ...

کشمیر میں سیلاب، تریپورہ اور پڈوچیری میں گرمی کی لہر،کئی ریاستوں میں اسکول اور کالج بند کرنے کا حکم

ملک کی بیشتر ریاستوں میں ان دنوں شدید گرمی کی لہر جاری  ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے مشرقی ہندوستان میں یکم مئی تک ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی ہے۔ تاہم ہیٹ ویو وارننگ کے پیش نظر تریپورہ نے اپنے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ ادھر جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں بارش کے ...

بی جے پی-آر ایس ایس والے آئین کو بدلنا اور تباہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن دنیا کی کوئی طاقت ایسا نہیں کر سکتی: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر کے روز چھتیس گڑھ کے بلاس پور ضلع واقع سکری گاؤں میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی و آر ایس ایس کو زوردار انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے بی جے پی-آر ایس ایس پر الزام عائد کیا کہ وہ آئین کو بدلنا اور تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے ...

ریونّا سیکس اسکینڈل: ’آپ خواتین کے خلاف جرائم کرنے والوں کے ساتھ کیوں کھڑے رہتے ہیں؟‘ مودی سے کانگریس کا تلخ سوال

کرناٹک کے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے جے ڈی ایس و بی جے پی کے مشترکہ امیدوار پرجول ریونّا کی سیکس اسکینڈل کی ویڈیوز نے پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز میں نظر آنے والی ریونّا کی گھناؤنی حرکتوں نے پورے ملک کے سر کو شرم سے جھکا دیا ہے۔ کرناٹک کی حکومت نے اس معاملے کی ...

جموں کشمیر میں شدید بارش اور برف باری ، معمولات متاثر

ایک طرف پورے ملک میں جہاں شدید گرمی کی لہرہےاور لو چل رہی ہے تو دوسری طرف جموں و کشمیرمیںمسلسل برف باری اور بارش ہورہی ہے۔ بالخصوص کشمیر میںگزشتہ۲؍ دنوں سے لگاتار بارش ہورہی ہے جس کے سبب جہاںموسم خوشگوار بھی ہوا ہے اورکچھ حادثات بھی ہوئے ہیں۔جموں کشمیر کے سون مرگ میںشدید بارش ...