منشیات کیس:آیندریتا رائے اور دگنت سے پوچھ تاچھ، سنجنا گلرانی کی سی سی بی حراست ختم، دو دن کیلئے جیل، دیگر ملزمین 14دن تک جیل میں

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2020, 10:27 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍ستمبر(ایس او  نیوز) منشیات مافیا کیس کی جانچ کے سلسلہ میں چہارشنبہ کے روزکنڑا اداکارجوڑی دگنت اور آئیندریتا رائے پوچھ گچھ کے لئے شہر کی سنٹرل کرائم برانچ (سی سی بی) کے روبرو حاضر ہو ئے اور ان دونوں سے الگ الگ چار گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی اور بعد میں ان دونوں کو جانے دے دیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ سری لنکا کے ایک کیسینو کی پارٹی میں ایندریتا رائے کی شرکت اور وہاں پروگرام پیش کرنے کے ویڈیو سوشیل میڈیا پر ہو نے کے سبب سی سی بی نے انہیں طلب کیا اور منشیات مافیا کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دگنت اور ایئندریتا نے اس کے بارے میں لاعملی کا اظہار کیا اور سی سی بی کی اس جانچ میں ہر طرح سے تعاون کرنے کا تیقن دیا جس کے بعد ان دونوں کو جانے دے دیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ایندریتا رائے نے بتایا کہ سری لنکا کے بلیس کیسینو میں عید کے بعد ہونے والی پارٹی میں شرکت کے لئے انہیں شیخ فاضل نے مدعو کیا تھا اور اس پارٹی میں ان کی شرکت صرف پروگرام پیش کرنے تک محدود تھی۔

اس کے علاوہ وہاں کی سرگرمیوں کے بارے میں وہ کچھ نہیں جانتیں۔ آیندریتا نے بتایا کہ شیخ فاضل کی طرف سے دعوت کے متعلق وہ بہت پہلے ہی ٹویٹ کر چکی ہیں اور یہ کافی پرانی بات ہو چکی ہے۔ سی سی بی سے باہرنکل کر آیندریتا نے میڈیا کو بتایا کہ افسروں نے ان سے جو جانکاری مانگی وہ پورے طور پر دی گئی ہے اور انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ اس معاملہ کی جانچ میں وہ سی سی بی کا مکمل تعاون کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات مافیا کی سرگرمیوں کے بارے میں انہیں کچھ علم نہیں ہے۔بتایا جاتا ہے کہ جائنٹ کمشنر آف پولیس (کرائم) سندیپ پاٹل کی نگرانی میں سی سی بی افسروں کی دو الگ الگ ٹیموں نے ایندریتا اور دگنت سے الگ الگ سوالات کئے۔سندیپ پاٹل نے ان دونوں سے پوچھ تاچھ کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ ایندریتا کے ذریعے سی سی بی کو اس کیس کے متعلق کافی معلومات حاصل ہوئی ہیں جو آنے والے دنوں میں جانچ کے لئے مدد گار ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ فی الوقت ان دونوں کو جانے دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ آئندہ اگر ضرورت پڑے گی تو ان کو سمن جاری کر کے دوبارہ طلب کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ منشیات کیس کے سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے سی سی بی نے ایک اور غیر ملکی ملزم افریقی نژاد بنال، اڈین کو گرفتار کیا ہے۔ اس ملزم کو شہر کے کاٹن پیٹ پولیس تھانے کی حدود میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے پاس سے منشیاتی مادہ کوکین بھی برأمد کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...