ریاست میں خود کے بل پر کامیابی حاصل کرکے جے ڈی ایس کے اقتدار پر آنے کا خواب کبھی پورانہیں ہوگا:ڈی کے شیوکمار

Source: S.O. News Service | Published on 24th February 2022, 12:17 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 24؍فروری (ایس او نیوز)آئندہ اسمبلی انتخابات میں جے ڈی ایس پارٹی اپنے خو د کے بل پرکامیابی حاصل کرکے اقتدار پر آنے کا خواب دیکھ رہی ہے،وہ کبھی پورا نہیں ہوگا۔یہ بات کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار نے کہی۔

انہوں نے یہاں ٹاؤن کے ٹی اے پی سی ایم ایس رعیت بھون میں بلاک کانگریس کمیٹی کی طرف سے منعقدہ”ہمارا پانی ہماراحق“میکے داٹوپد یاترا کی تیاریوں کے اجلاس اور ڈجیٹل ممبر شپ رجسٹریشن مہم کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہاکہ عوام جسے بھی چاہیں کامیاب کرسکتے ہیں اور جسے چاہے ہراسکتے ہیں۔پچھلے ایم ایل سی انتخابات میں ضلع میں جے ڈی ایس پارٹی کے 6  اراکین اسمبلی ہونے کے باوجود ان کی پارٹی کے امیدوار کو کامیاب نہیں کرسکے، ان کے درمیان کانگریس کے دنیش گولی گوڈا نے کامیابی حاصل کی۔عوامی فرمان جو بھی ہو اسے تسلیم کرناہی ہوگا۔ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ میلکوٹے اسمبلی حلقے میں جے ڈی ایس اور رعیت سنگھا کے امیدوار ہی رکن اسمبلی منتخب ہوتے آئے ہیں،یہاں سے کانگریس پارٹی امیدوار کی جیت ممکن نہیں ہوسکی ہے۔اس مرتبہ کانگریس ایم ایل اے منتخب کراکرہی رہیں گے،وہ کون ہوگا ابھی اس کا اعلان نہیں کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی میں کام کرنے والوں کو ہی موقع دیاجائے گا۔صرف برائے نام پارٹی میں رہنے والوں کو اہمیت نہیں دی جائے گی۔پارٹی کے عہدوں پر رہ کرذمہ داری نبھانے میں ناکام افراد کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ہمارا پانی ہمار احق کے نعرے کو لے کر تحریک جاری ہے۔ ریاست کے عوم کے مفاد اور پینے کے پانی کیلئے کانگریس پارٹی احتجاج کررہی ہے،اس میں کسی طرح کی سیاست نہیں ہے۔ 27 فروری کو میکے داٹوپدیاترا دوبارہ شروع کی جائے گی،اس میں پانڈواپورہ کے زیادہ سے زیادہ کارکن شریک ہو کر اس پد یاتراکو کامیاب بنائیں۔زراعت کی طرز پر سیاست کی گئی تو کامیابی ضرورملے گی۔ کانگریس کی ڈجیٹل ممبر شپ کے تحت کون زیادہ تعداد میں رجسٹریشن کروائیں گے اور ووٹرس کو اعتماد میں لینے میں کامیاب رہیں گے،ایسے افراد کو ہی حلقے میں پارٹی ٹکٹ کیلئے سفارش کی جائے گی۔

ڈی کے شیو کمار نے کہاکہ ایم ایل اے بننے کیلئے کافی جدوجہد کرنی پڑتی ہے، اچانک آکر پارٹی ٹکٹ کا مطالبہ کیاگیا تو برداشت نہیں کیاجائے گا۔ممبر شپ کی تعداد کو ہی اولین ترجیح دی جائے گی۔بنیادی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے سے ہی انتخابات میں کامیابی ممکن ہوسکتی ہے،اس لئے پارٹی کارکنوں اور ٹکٹ کے دعویداروں کو چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ممبر شپ کو ممکن بنائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...