نریندر مودی کی ڈبل انجن حکومت میں ہو رہی ڈبل ناانصافی، یوپی-ایم پی کے واقعات پر راہل گاندھی نے بنایا بی جے پی کو تنقید کا نشانہ

Source: S.O. News Service | Published on 7th March 2024, 5:54 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 7/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں پیش آئے دردناک واقعات کو لے کر ریاست کی بی جے پی حکومت پر تلخ حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’نریندر مودی کی ڈبل انجن حکومتوں میں ہو رہے ’ڈبل انیائے‘ (دوہری ناانصافی) کو ان دو واقعات سے سمجھیے۔ یوپی میں دو بہنوں نے اپنے ساتھ ہوئی عصمت دری کے بعد پھانسی لگا لی، اب انصاف نہ ملنے اور مقدمہ واپس لینے کے دباؤ پر ان کے والد کو بھی پھانسی لگانی پڑی۔ مدھیہ پردیش میں ایک خاتون کی عزت سر بازار تار تار ہوئی، جب غریب شوہر نے انصاف کی اپیل کی تو سماعت نہ ہونے سے مایوس ہو کر وہ اپنے دونوں بچوں کے ساتھ پھانسی پر جھول گیا۔‘‘

یہ تبصرہ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں کیا ہے۔ اس پوسٹ میں وہ لکھتے ہیں کہ ’’ڈبل انجن حکومت میں انصاف مانگنا گناہ ہے۔ متر میڈیا کے ذریعہ بڑی محنت سے تیار کی گئ جھوٹی شبیہ کی حفاظت کے لیے متاثرین ہی نہیں بلکہ ان کے کنبوں تک سے دشمن جیسا سلوک بی جے پی حکمراں ریاستوں میں روایت بن چکی ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں ’’بی جے پی حکومت میں ہاتھرس سے لے کر اناؤ اور مندسور سے لے کر پوڑی تک خواتین کے خلاف ہوئے مظالم کے بعد ان کے کنبوں کو انصاف کے لیے ترسایا گیا۔ اس بھیانک ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائیے، ورنہ آج نہیں تو کل اس مظالم کی آگ آپ تک بھی پہنچے گی۔‘‘

اتر پردیش کے کانپور میں پیش آئے خودکشی واقعہ کو لے کر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی بی جے پی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانپور میں اجتماعی عصمت دری سے متاثرہ دو نابالغ بچیوں نے خودکشی کر لی۔ اب ان بچیوں کے والد نے بھی اپنی جان لے لی ہے۔ الزام ہے کہ متاثرہ کنبہ پر سمجھوتہ کرنے کا دباؤ بنایا جا رہا تھا۔ اتر پردیش میں متاثرہ بچیاں و خواتین اگر انصاف مانگتی ہیں تو ان کے کنبوں کو برباد کر دینا اصول بن چکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...