وشوا کنڑا کلا کوٹہ کے زیر اہتمام تہنیتی اجلاس، ڈاکٹروں کو لالچی نہیں بلکہ دلدار ہونا چاہئے:ڈاکٹر منجوناتھ

Source: S.O. News Service | Published on 2nd December 2021, 11:13 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،2؍ دسمبر(ایس او  نیوز)جئے دیوا انسٹی ٹیوٹ آف کار ڈیا لوجی کے ڈائرکٹر و پد ماشری ڈاکٹر سی این منجوناتھ نے کہا کہ ڈاکٹر کو پیشہ و ر اور دلدار ہونا چاہئے نہ کے دولت کا لالچی۔وشوا کنڑا کلا کوٹہ کے زیر اہتمام منعقد تہنیتی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے ڈاکٹر منجوناتھ نے اس خیال کا اظہار کیا او رکہا کہ دنیا میں انسان صرف عقلمند نہیں دلدار بھی ہے اور اس طرح کے افراد کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ڈجیٹا لائزیشن اور موبائل نے انسانی رشتوں کو ہی ختم کر دیا ہے،پہلے کہیں دور مقامات میں ایک دو چوری کے معا ملات پیش آتے تھے،لیکن آج دنیا کے کسی کونے میں بیٹھ کر کسی بھی رقم آسانی کے ساتھ اڑا لی جا رہی ہے۔ اسی طرح موبائل کے آگے عوام کو کسی اور کی اہمیت نہیں ہے۔ انہوں نے وشوا کلا کوٹہ کی جانب سے ”دھرو اتا رے“ ایوارڈ نے نوازے جانے والے قدوائی میمو رئل کینسر اسپتال کے ڈاکٹر سی رامچندرا کی خدمات کو سراہا۔ ایوارڈ قبول کر تے ہو ئے ڈاکٹر سی رامچندرا نے کہا کہ کس طرح ان کی زندگی کو لار ضلع کے چھوٹے قریہ سے شروع ہو کرآج اس مقام تک پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کا پیشہ انہیں بے حد پسند ہے اور اگر ان کی خواہش کے مطابق کام نہیں ہوا تو سب پر غصہ کرنے کو دل کہتا ہے۔ اس موقع پر طبی شعبہء میں نمایاں حدمات انجام دینے والے وکٹوریہ اسپتال کے سی ایم او ڈاکٹر شیو کمار،نفرولوجی،شعبہء کی ڈاکٹر لیلا وتی،وکٹوریہ اسپتال آئی سی یو شعبہء کے کو آرڈینٹر ڈاکٹر مہیش،انو گراہا کلینک کولار کے ای این ٹی اسپشلٹ ڈاکٹر کوجی کے نارائن،میڈیکل ڈگری میں 3گولڈ میڈل حاصل کرنے والے سرینواسپور کے ڈاکٹر کے آر رشی،کو لار تعلقہ کے معروف آیورویدک ڈاکٹر جے رام مورتی،وانی ولاس اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گیتا شیو مورتی اور لکشمی نرسنگ ہوم کے ڈائرکٹر ڈاکٹر نوین کو اعزاز سے نوازا گیا۔اس موقع پر ماحولیات نواز یلپا ریڈی،کوٹہ کے صدر جی این سریش و دیگر حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...