گاندھی جی کے خواب کو پوراکرنے کیلئے ”بھارت جوڑو یاترا“:ڈی کے سریش

Source: S.O. News Service | Published on 29th September 2022, 11:46 AM | ریاستی خبریں |

ہاسن، 29؍ستمبر(ایس او نیوز)گاندھی جی کے خواب کو پوراکرنے کیلئے یہ بھارت جوڑو پد یاتراراہل گاندھی کی طر ف سے شروع کی گئی ہے،بی جے پی حکومت کے انتظامیہ سے ملک میں امن باقی نہیں رہاہے،ہر جگہ نفرت کا ماحول ہے،اس ماحول کو ختم کرکے عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے مقصد سے یہ یاترا کی جارہی ہے۔ان باتوں کا اظہا ر رکن پارلیمان ڈی کے سریش نے کیا۔

انہوں نے یہاں شہر کی مضافات میں واقع ہولے نرسی پورہ روڈ کے قریب ننداگوکولا سمودایا بھون میں بھارت جوڑو یاترا کی تیاریوں کے سلسلے میں طلب کردہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راہل گاندھی کا پدیاتراکرنے کا مقصدصرف یہی ہے کہ ملک میں امن قائم ہوسکے اور ملک کے عوام کو جوڑاجاسکے،ملک کی فلاح وبہبودی اسی میں ہے کہ ملک کے تمام عوام متحدہوں اور ملک کی ترقی کی جانب توجہ دیں۔آزادی کے بعد دستور کی حفاظت کیلئے جدوجہد کرناہر شہری کی ذمہ داری ہے،ملک میں زندگی گزاررہے سبھی کو چاہئے کہ بسونا کے اصولوں کو اپنائیں اور کوئمپو کے اس امن کے گہوارے میں امن کی برقراری کیلئے اس یاترا کو کامیاب بنائیں۔وزیر اعظم نے یہاں آکر کہاتھاکہ سدارامیا کی حکومت 10فیصد کمیشن کی حکومت ہے،ا ب بنگلور آکر کسی سے بھی پوچھ لیں تو بی جے پی کی 40فیصد حکومت ہونے کا ثبوت دینے کیلئے تیارہیں۔راہل گاندھی کی قیادت میں ملک بھر میں بھارت جوڑو یاترا شروع کی گئی ہے۔یہ پانچ ماہ تک جاری رہے گی اور ملک بھر میں تقریباً3500 کلومیٹر تک پدیاترا کی جائے گی،اسے صرف ایک پارٹی کا پروگرام نہیں سمجھناچاہئے،ہر ایک ترقی پسند تنظیم، کسان تنظیموں کے علاوہ بی جے پی مخالف تمام تنظیموں کو اس میں حصہ لیناچاہے۔

اے آئی سی سی سکریٹری روزی جان نے کہاکہ ریاست میں 40فیصد کی حکومت اقتدار پر ہے، ترقیاتی کام کرنے کی بجائے صرف رقم لوٹنے کے کام میں مصروف ہے، ملک میں روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے۔پٹرول،ڈیزل کی قیمتو ں میں اضافہ، نوجوانوں میں بے روزگاری کا مسئلہ سمیت دیگر مسائل کا سامناکررہے عوام اس حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں۔

اس اجلاس میں سابق رکن اسمبلی سی ایس پٹے گوڈا،مہیلا کانگریس کی صدر تاراچندن،سابق ریاستی وزیر بی شیورام،دھروانارائن،گوپال سوامی،عبدل عادل،پیر صاحب،سید صمد اوردیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...