ادھو ٹھاکرے کا مودی پر طنز: دل کی بات ’من کی بات‘ کی طرح نہیں ہے 

Source: S.O. News Service | Published on 24th February 2020, 12:30 PM | ملکی خبریں |

ممبئی24/فروری (ایس او نیوز/ایس او نیوز) مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ہفتہ کو جنوبی ممبئی میں انجمن اسلام کے لاء کالج کا نام سابق وزیر اعلی اے آر انتولے کے نام پر رکھا، جبکہ این سی پی سربراہ شرد پوار نے ان پر ایک کتاب ’نرگس بقلم اے آر انتولے‘کا اجراء کیا۔ اس دوران پوار نے سابق وزیر اعلی کی جم کر تعریف کی۔

پروگرام کے دوران ادھو ٹھاکرے نے کتاب کو لے کر پی ایم نریندر مودی کے ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے بہانے پی ایم پر طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں دل کی بات ہے، جو ’من کی بات‘ سے بہت الگ ہے۔ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اے آر انتولے اور شیوسینا کے بانی بالاصاحب ٹھاکرے بہت اچھے دوست تھے اور اس کتاب میں لکھی دل کی بات ’من کی بات‘ سے بہت مختلف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتولے صاحب نے ہر دن یہ خط لکھے اور ان کی بیوی نے انہیں اتنے سالوں تک محفوظ رکھا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے تعلقات دونوں طرف سے مضبوط تھے۔ سی ایم نے مزید کہا کہ یہ کتاب فن خط نویسی کے لئے بھی بہت مفید ثابت ہوگی۔ وزیر اعلی نے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بالاصاحب  ٹھاکرے اور اے آر انتولے نے کبھی اپنی دوستی نہیں چھپائی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ مرکزی وزیر بننے کے بعد انتولے صاحب نے کہا تھا کہ وہ دہلی میں شیوسینا کے سفیر ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ کانگریس نے ان کے خلاف ایکشن لیا تھا۔ انہوں نے کیا غلط کہا تھا، اگر آج وہ زندہ ہوتے تو انہیں فخر ہوتا کہ ان کے دوست کا بیٹا آج مہاراشٹر کا وزیر اعلیٰ ہے۔

شرد پوار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد کے تمام دوست مجھ سے محبت کرتے ہیں۔ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ بالا صاحب کا بیٹا انجمن ِ اسلام میں کیا کر رہا ہے، کیا کانگریس سے ہاتھ ملانے کے بعد وہ بدل گیا ہے، لیکن اس انسٹی ٹیوٹ میں دی گئی  تعلیم نے اس کی بنیاد مضبوط کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداکار دلیپ کمار بھی بالاصاحب کے اچھے دوستوں میں گنے جاتے تھے۔ انتولے اور دلیپ کمار انجمن سلام کے سابق طالب علم تھے اور بالا صاحب قوم پرست لوگوں کے ساتھ کھڑے رہتے تھے، چاہیں وہ ہندو ہو یا مسلمان۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔