بھاری برسات نے پھر مچائی شمالی کرناٹکا میں تباہی۔ مکانات اور فصلوں کو زبردست نقصان۔ تین افراد ہوگئے ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 8th October 2019, 11:15 AM | ریاستی خبریں |

دھارواڑ 8/اکتوبر (ایس او نیوز) چکمگلورو، گدگ اور دھارواڑ کے علاقے میں بھاری برسات نے پھر ایک بار تباہی مچادی ہے۔ 6 اکتوبر کو بادلوں کی گرج اور بجلیوں کی کڑک کے ساتھ برسنے والی بارش کی وجہ سے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مکانات اور مکئی، سورج مکھی، کپاس، مونگ پھلی جیسی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

ہاویری شہر کے مختلف علاقے برساتی پانی میں ڈوب گئے اور بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ہووینا ہاڈگلی نامی مقام پر بیک وقت 14مکانات زمین بوس ہوگئے۔جبکہ چکمگلورو میں کئی گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔باگلکوٹ تعلقہ میں واقع کیراسور میں بھاری برسات سے جب مکان گر گیا تو اس میں دب کر گوروّا ایرپّا (55سال)، پکیرپّا ہرساڈ(65سال) اور نینگپّا ایرپّا (32سال) ہلاک ہوگئے۔مکان کے گرنے کا علم ہوتے ہی فائر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچا اور ملبے سے تینوں لاشیں نکالی گئیں۔ اس گھر کے مکینوں میں ننگپا کی بیوی سویتا اورا ن کی بیٹی کی جان بچ گئی ہے۔

ایم ایل اے ویرنّا چرنڈی مٹھ نے جائے واردات پر پہنچ کر گھر والوں کی تعزیت کی اور ہلاک ہونے والوں کے وارثین کو پانچ لاکھ روپے فی کس حساب سے معاوضہ اداکرنے کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے گرام پنچایت کے ذمہ داران کو ہدایت دی کہ متاثرہ خاندان کا مکان ازسر نوتعمیر کرکے دیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...