دیوے گوڈا کی امیدواری سے میری جیت آسان ہوئی: جی ایس بسوراج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th May 2019, 11:13 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،26/مئی(ایس او نیوز)  ٹمکور میں سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کو شکست دینے والے بی جے پی رکن پارلیمان جی ایس بسوراج نے کہا ہے کہ اس حلقے سے سابق وزیراعظم کی امید واری ان کی جیت کے لئے آسان ثابت ہوئی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دیوے گوڈا کی جگہ اگر اس حلقے کے سابق رکن پارلیمان ایس پی مدوہنومے گوڈا میدان میں رہتے تو شاید ان کا کامیاب ہونا ممکن ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ دیوے گوڈا کی خاطر کانگریس قیادت نے مدو ہنومے گوڈا جیسے رکن پارلیمان کو ٹکٹ سے محروم کیا تو حلقے کے عوام نے کانگریس اور جے ڈی ایس دونوں ہی کو مسترد کردیا۔ مدھوگیری حلقے میں کانگریس لیڈر کے این راجنا کی طرف سے انہیں ملنے والی تائید پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جی ایس بسوراج نے کہاکہ اپنی پارٹی کی سخت ہدایت کی پرواہ کئے بغیر کے این راجنا نے ان کی حمایت کی اور اس کی بدولت انہیں مدھوگیری حلقے سے اچھی برتری ملی۔مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے پر سرگرم سیاست سے سبکدوش ہوجانے کے متعلق ایچ ڈی ریونا کے چیلنج کے بارے میں جی ایس بسوراج نے کہا کہ اسے سنجیدگی سے نہ لیا جائے کیونکہ دیوے گوڈا خاندان نے کبھی سچ نہیں بولا ہے۔ ہاسن پارلیمانی حلقے سے منتخب دیوے گوڈا کے پوتے پرجول ریونا کی طرف سے دادا کی خاطر استعفے کی پیش کش کو ایک ناٹک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر دادا کی جیت کی اتنی ہی فکر تھی تو پرجول کو چاہئے تھاکہ ہاسن سے خود انتخاب نہ لڑتے اور دادا کو انتخاب لڑنے کا موقع وہیں سے دیدیتے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...