بنگلورو سے عازمین حج کے قافلوں کی روانگی کا آغاز، اقلیتوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،حکومت ان کی جان،مال ومفادات کے تحفظ کی پابند،حج بھون میں وزیر اعلیٰ سدارامیا کا وعدہ

Source: S.O. News Service | Published on 7th June 2023, 10:59 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7/جون(ایس او نیوز/ایجنسی) ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک حج بھون میں حج پروازوں کی روانگی کا افتتاح کیا- 7جون کی علی الصباح بنگلور ایرپورٹ سے حج پروازوں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا-

حج پروازوں کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سدارامیا نے عازمین حج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں (مسلمانوں) کی تائید ہی سے ہم اقتدار پر آئے ہیں -ہماری حکومت اقلیتوں کے جان ومال کے تحفظ کی پابند ہے - انہوں نے کہاکہ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں جو وعدے کئے اور جن اسکیموں کا اعلان کیا ہے اس پر ہم عمل کریں گے -

انہوں نے کہاکہ سابقہ بی جے پی حکومت میں مسلمانوں کو جن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، اور جو ناانصافیوں ہوئیں ان سے ہم اچھی طرح واقف ہیں -اب ہماری حکومت کہیں بھی کسی کو اخلاقی پولیس بننے کی اجازت نہیں دے گی اس کو ختم کرنے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی گئی ہے -انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی نے مسلمانوں سے جو وعدے کئے ہیں ان کو ضرور پورا کیا جائے گا- عازمین سے انہوں نے التجا کی کہ وہ ہمارے ملک اور ریاست کرناٹک میں امن وامان کیلئے دعا کریں -انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت نے جن 5 گیارنٹی اسکیموں کو نافذ کیا ہے اس سے تمام طبقات کا فائدہ ہوگا- حج بھون کی دیکھ بھال کیلئے درکار گرانٹ جاری کرنے کا انہوں نے وعدہ کیا -

اس تقریب میں ریاستی وزیربرائے ہاؤزنگ امور اقلیت واوقاف بی زیڈ ضمیراحمدخان نے کہا کہ سابقہ بی جے پی حکومت نے حج بھون کی دیکھ بھال کیلئے گرانٹ جاری نہیں کیا جب کہ سدارامیا نے اقتدار سنبھالنے کے دوسرے ہی دن حج بھون کی دیکھ بھال کیلئے 5کروڑ کا گرانٹ منظورکیا ہے جو جلد ہی جاری کردیا جائے گا-انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے جب سدارامیا حکومت تھی تب حج بھون کی تعمیروترقی کیلئے 100 کروڑ روپئے جاری کئے گئے تھے -ریاستی وزیر برائے محصولات کرشنا بائرے گوڈا نے اجلاس کی صدارت کی -

تقریب میں ریاستی وزیر برائے بلدی انتظامیہ وحج رحیم خان اوردیگر نے بھی شرکاء سے خطاب کیا -اس پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں مفتی افتخار احمد قاسمی، مولانا مقصودعمران رشادی، مولانا تنویر ہاشمی، مولانا زین العابدین، محمدرؤف الدین کچہری والے،وزیراعلیٰ کے پولیٹیکل سکریٹری نصیراحمد، رکن راجیہ سبھا سیدناصرحسین، آرروشن بیگ، منوزجین، آئی اے ایس، ریاستی وزیر کے ایچ منی اپا، سلیم احمد اورریاستی حج کمیٹی کے اراکین شامل ہیں - ریاستی اقلیتی کمیشن چیرمین عبدالعظیم،وقف بورڈ چیرمین مولانا شافع سعدی شامل ہیں - ریاستی حج کمیٹی کے ایگزی کیٹیو افسرسرفراز خان سردار نے تمام کا خیرمقدم کیا-

بنگلورو سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ افتتاحی تقریب کے بعد دیر رات خصوصی بسوں کے ذریعے حج بھون سے شروع ہوا- علمائے کرام کی دعاؤں اور لبیک اللہم لبیک کی صداؤں کے ساتھ عازمین حج کو ان کے رشتہ داروں اوراقرباء نے بڑی تعداد میں جمع ہوکر اس سفر مقدس کیلئے وداع کیا -پہلے دن عازمین حج کی 5 پروازیں روانہ ہوئیں، جن میں سے ایک براہ مسقط اورباقی 4 راست جدہ کیلئے روانہ ہورہی ہیں -ہر فلائٹ میں 150 عازمین کے سفرکی گنجائش رکھی گئی ہے - فلائٹس کی روانگی کی ترتیب سے جن عازمین کی بکنگ کی گئی ہے اسی حساب سے ان کے قافلوں کو بھی حج کیمپ سے وداع کیا گیا -عازمین کیلئے کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ پر خصوصی حج ٹرمنل تیار کیا گیا ہے جہاں ان کیلئے ایمیگریشن اور کسٹمس کے انتظام کے ساتھ ساتھ نمازکیلئے وضو خانے اور دیگر سہولتیں بھی مہیا کروائی گئی ہیں - بڑی تعداد میں رضاکار حسب معمول حج بھون اور ایرپورٹ کے حج ٹرمنل میں عازمین حج کے سفرکو اور آسان بنانے کیلئے دن رات خدمات انجام دینے کیلئے لگ گئے ہیں -

بنگلورو سے 7 ہزار سے زائد عازمین حج 7 جون تا22 جون جملہ 51 پروازوں سے سفرحجاز پر روانہ ہورہے ہیں - پہلے روز 5فلائٹس اور باقی تمام دن روزانہ 3 پروازوں کے ذریعے عازمین کی روانگی طے کی گئی ہے - اس بار حج بھون میں عازمین اور رشتہ داروں کا ہجوم زیادہ نہ ہو اسی لئے عازمین کی روانگی کی شیڈول کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ ہر دن تقریباً 500 عازمین روانہ ہوسکیں اور رشتہ داروں کا زیادہ ہجوم بھی حج بھون میں جمع ہونے نہ پائے تاکہ عازمین کی روانگی میں کسی طرح کی مشکل حائل نہ ہو-

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...