راجیہ سبھا: منریگا کے تحت اجرت 300 روپے اور 200 دن کام دینے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th July 2019, 11:33 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18؍جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی)  راجیہ سبھا میں آج دیہی علاقوں میں روزگار کو یقینی بنانے والی مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (منریگا) میں کم از کم 300 روپے یومیہ اجرت اور سال میں کم از کم 200 دن کا کام دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے مانس رنجن بھوئیاں نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران منریگا کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے یہ بہت ضروری ہے اور اس پر حکومت کو مسلسل توجہ دینی چاہیے۔ دیہی علاقوں کی ترقی میں یہ منصوبہ اہم رول ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سماجی و اقتصادی حالات بدل رہے ہیں اور اسی کے مطابق منصوبہ میں بھی تبدیلی کی جانی چاہیے۔

انهوں نے کہا کہ منریگا کے تحت کم از کم 300 روپے یومیہ اجرت طے ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ سال میں کم از کم 200 دن کام دینا بھی یقینی بنایا جانا چاہیے۔ اس سے دیہی علاقوں میں روزگار کے بہتر حالات اور لوگوں کی اقتصادی حالات بہتر بنانے میں مدد ہو گی۔

مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی جھرنا داس ویدیہ نے کہا کہ خواتین کو سرکاری ملازمتوں اور پروقار روزگاروں میں کم از کم 50 فیصد ریزرویشن ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین زیادہ تر سروسز سیکٹرز میں کام کرتی ہیں۔ خواتین کو ایسے روزگار علاقوں میں کام ملتا ہے جو نسبتاً کم پروقار مانے جاتے ہیں۔ حکومت کو اس سمت میں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے، کانگریس کی وپلو ٹھاکر، سماج وادی پارٹی کی جیا بچن اور انادرمک کی وجیلا ستياناتھن نے بھی اس کی حمایت کی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش کے چلتے سو فٹ لمبا بورڈ گرنے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوگئی 14؛ 80 زخمی

ممبئی میں پیر دوپہر گردو غبار کے طوفان کے نتیجے میں سو فٹ لمبا بورڈ/ ہورڈنگ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد  بڑھ کر 14 ہو گئی ہے ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج منگل صبح  بورڈ کے نیچے  ملبے سے مزید پانچ لاشیں نکالی گئی ہیں ، جہاں سو سے زائد لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں نو ریاستوں کے ساتھ جموں و کشمیر میں ہوئی پولنگ؛ 67.71 فیصد ووٹنگ درج

چوتھے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں پیر کو جن نو ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام (جموں و کشمیر) میں ہوئی جملہ 96 لوک سبھا سیٹوں کی  پولنگ میں الیکشن کمیشن کی دی گئی جانکاری کےمطابق 67.71 فیصد  ووٹنگ درج کی گئی ہے۔

لوک سبھا انتخابات کا چوتھا مرحلہ ؛ حیدر آباد میں بی جے پی امیدوار کے خلاف کیس درج، برقع پوش خواتین سے بدسلوکی کا الزام، ویڈیو وائرل

حیدر آباد پولیس نے آج حیدر آباد لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ کے درمیان بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کے خلاف کئی دفعات میں معاملہ درج کیا ہے۔ دراصل مادھوی لتا کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ ایک بوتھ پر  برقع پوش  کچھ مسلم خاتون ووٹرس سے ان کے چہرے کا نقاب ہٹانے کہہ رہی تھیں۔ ...

سماج وادی پارٹی کے افضال انصاری کا معاملہ: ہائی کورٹ میں سماعت ملتوی، افضال اور ان کی بیٹی دونوں نے غازی پور سے داخل کیا پرچۂ نامزدگی

اتر پردیش کی غازی پور سیٹ سے سماجوادی پارٹی امیدوار افضال انصاری کی گینگسٹر معاملے میں ملی چار سال کی سزا کے خلاف عرضی پر آج ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی اور پھر آئندہ پیر یعنی 20 مئی تک کے لیے اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس درمیان غیر یقینی والی حالت کو دیکھتے ہوئے افضال ...

ہیمنت سورین کی گرفتاری کے خلاف داخل عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی سے 17 مئی تک جواب طلب کیا

سپریم کورٹ نے 13 مئی کو ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مبینہ اراضی گھوٹالہ سے منسلک منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) اور سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری کو چیلنج دینے والی عرضی پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے 17 مئی تک جواب مانگا ہے۔