کورونا:دہلی میں کل رات سے نافذ ہوگیا ویک اینڈ کرفیو

Source: S.O. News Service | Published on 17th April 2021, 11:41 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی میں کافی تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے پھیلنے کو روکنے کےلئے کل رات دس بجے سے ہفتے کے آخری دو دنوں کےلئے کرفیو نافذ ہو گیا ہے۔واضح رہے دہلی میں جمعہ کی رات دس بجے سے پیر کی صبح پانچ بجے تک کےلئے ہفتے کے آخر میں کرفیو لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔د ارالحکومت میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے دہلی حکومت کی جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ہفتے کے آخر میں کرفیو کے دوران لازمی خدمات میں شامل افراد کے علاوہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لئے بھی کرفیو پاس جاری کیے جائیں گے۔ اس دوران ، دہلی میں آڈیٹوریم ، مال ، جم اور اسپا مکمل طور پر بند رہیں گے۔ تھیٹروں کو 30 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ضروری خدمات سے وابستہ افراد کو کرفیو پاس جاری کیے جائیں گے۔ لوگوں کو ریستورانوں میں بیٹھ کر کھانا کھانے سے منع کیا گیا ہے اور صرف گھر کھانا لے جانے کی اجازت ہے۔

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا۔ ملک کی دیگر بہت سی ریاستوں کی طرح دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا انفیکشن بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ دہلی میں جمعہ کو کورونا انفیکشن کے 19 ہزارنئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 141 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔

دریں اثنا ، دہلی حکومت نے دارالحکومت میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو کووڈ ۔19 انتظامیہ کا نوڈل وزیر مقرر کیا ہے۔

اس سلسلے میں چیف منسٹر اروند کیجریوال نے ایک آرڈر پر دستخط کردیئے ہیں ، جس کے مطابق مسٹر سسودیا اب دارالحکومت میں کووڈ 19 مینجمنٹ کے نوڈل وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے اور اگلے احکامات تک بین وزارتی رابطہ کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔