دہلی میں کورونا معاملے ایک لاکھ سے تجاوز ، 3213 اموات

Source: S.O. News Service | Published on 9th July 2020, 12:01 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) راجدھانی دہلی میں کل کورونا وائرس کے نئے معاملوں کی تعداد پھر سے دو ہزار سے زیادہ ہوگئی۔ آج 2033 معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 104864 ہوگئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 3213 پر پہنچ گئی ہے۔

پیر کو نئے معاملے گھٹ کر 1379 آنے کے بعد کچھ راحت محسوس ہوئی تھی لیکن معاملوں میں پھر سے اضافہ باعث تشویش ہے۔ دہلی حکومت کے وزارت صحت کی جانب سے کل دیرشام جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3982 مریضوں کے وائرس سے آزاد ہونے کے بعد صحت مند ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 78199 ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر اور تمل ناڈو کے بعد دلی تیسری ریاست ہے جہاں متاثرین کا تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ مہاراشٹر میں وائرس سےمتاثر ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔

اس دوران کنٹیمنمنٹ زون کی تعداد بڑھ کر 458 ہوگئی جو باعث تشویش ہے۔ دہلی میں 23 جون کو 3947 ایک دن میں سب سے زیادہ معاملے آئے تھے۔ دہلی  میں سرگرم معاملوں کی تعداد 23452 ہے۔

کورونا جانچ میں گزشتہ کچھ دنوں میں تیزی آنے سے یہ تعداد 701859 پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دلی میں 22028 جانچیں کی گئیں ان میں آر ٹی پی سی آر جانچ 9461 اور ریپیڈ انٹیجن جانچ 12567 تھی۔

تین جولائی کو ریکارڈ 24165 جانچ کی گئی تھیں۔ دہلی  میں 10 لاکھ کی آبادی پر جانچ کا اوسط بھی بڑھ کر 36969 ہوگیا ہے۔

دہلی میں کورونا بیڈ کی تعداد 15096 ہے جس میں سے 4859 پر مریض ہیں جبکہ 10237 خالی ہیں۔ ہوم آئسولیشن میں مریضوں کی تعداد کل کے 16608 سے کم ہوکر 14661 مریض رہ گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔