دہلی کو ملی راحت، لگاتار کم ہو رہے کورونا کیسز، 24 گھنٹے میں 12527 نئے معاملے درج

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2022, 10:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،17؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں کورونا کے نئے معاملے روزانہ بڑھ رہے ہیں، لیکن راجدھانی دہلی کے حالات گزشتہ کچھ دنوں سے بہتری کی طرف گامزن نظر آ رہے ہیں۔ دہلی کو کورونا سے راحت ملتی ہوئی نظر آ رہی ہے کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 12527 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ گویا کہ گزشتہ چار دنوں میں ہی نئے کورونا کیسز نصف سے زیادہ کم ہو گئے ہیں۔ 13 جنوری کو 28 ہزار 867 نئے معاملے درج کیے گئے تھے، پھر 14 جنوری کو 24282 نئے معاملے اور 15 جنوری کو 20718 نئے کیسز درج کیے گئے۔ لگاتار کیسز میں ہو رہی کمی سے دہلی کے عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 لوگوں کی موت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ اس دوران پازیٹویٹی شرح 27.99 فیصد درج کی گئی اور سرگرم معاملوں کی تعداد گھٹ کر 83 ہزار 982 ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں 18 ہزار 340 کورونا کے مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یکم جنوری کو دہلی میں 2796 نئے کیس سامنے آئے تھے، پھر 2 جنوری کو 3194، 3 جنوری کو 4099، 4 جنوری کو 5481، 5 جنوری کو 10665، 6 جنوری کو 15097، 7 جنوری کو 17335، 8 جنوری کو 20181، 9 جنوری کو 22751، 10 جنوری کو 19166، اور 11 جنوری کو 21259 نئے معاملے درج کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ہندوستان میں 2 لاکھ 58 ہزار 89 نئے کووڈ معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس دوران کورونا کے 385 مریضوں کی موت ہوئی ہے جس سے مہلوکین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 86 ہزار 451 ہو گئی ہے۔ پورے ہندوستان میں اس وقت کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد 16 لاکھ 50 ہزار 436 ہو گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔