دہلی اسمبلی الیکشن: کانگریس نے سونیا سمیت 40 نمایاں تشہیر کاروں کی فہرست جاری کی

Source: S.O. News Service | Published on 22nd January 2020, 8:40 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22/جنوری(ایس او نیوز/یو این آئی) کانگریس نے بدھ کے روز دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سمیت 40 نمایاں تشہیر کاروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پارٹی صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے علاوہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، رابرٹ واڈرا اور پارٹی کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد پارٹی کی انتخابی مہم کی کمان سنبھالیں گے۔

پارٹی کے سینئر لیڈر پی سی چاکو، پارٹی کی دہلی اکائی کے صدر سبھاش چوپڑا، پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گهلوت، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل اور پڈو چیری کے وزیر اعلی وی نارائن سامی بھی پارٹی کے نمایاں تشہیر کاروں میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اجے ماکن، جے پی اگروال، میرا کمار، کَپل سبل، راج ببر، ششی تھرر، ہریش راوت، بھوپندر سنگھ ہڈا، شتردھن سنہا، نوجوت سنگھ سدھو، جیوتر آدتیہ سندھیا، سچن پائلٹ، رنديپ سنگھ سورجےوالا ، کیرتی آزاد، ادت راج، ندیم جاوید، رنجیتا رنجن، كلجيت سنگھ ناگرا، راجکمار چوہان، سشمیتا دیو، بی وی سرینواس، نگما مرارجی، نیرج کندن، شرمشٹھا مکھرجی، راگنی نائیک ، خوشبو سندر ، نتن راوت اور سادھنا بھارتی بھی کانگریس کے تشہیرکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔