دہلی پولیس کا شری نیواس بی وی سے پوچھ گچھ کرنا سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ایس ڈی پی آئی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th May 2021, 7:13 PM | ملکی خبریں |

 

نئی دہلی۔(پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنرل سکریٹری کے ایچ عبدالمجید نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں دہلی میں کوویڈ وبائی مرض سے متعلق امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے انڈین یوتھ کانگریس کے صدر شری نیواس بی وی سے دہلی پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کا سخت نوٹس  لیتے ہوئے کہا ہے کہ شری نیواس بیمار کوویڈ متاثرین کو طبی امداد فراہم کرنے میں سرگرم عمل تھے، یہاں تک کہ غیر ملکی سفارتی اہلکار بھی اس سلسلے میں ان کی مدد لیتے تھے،پولیس کا یہ اقدام عدالت کے حکم کی تعمیل کہا جارہا ہے، یہ انتہائی مایوس کن اور مضحکہ خیز ہے۔

پریشان کن اور سنگین صورتحال یہ ہے کہ حکومت تباہ کن کوویڈ وبائی مرض میں مبتلا شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، انسانی ہمدردی رکھنے والا ہر فرد ملک بھر میں کوویڈ مریضوں کی مدد کیلئے میدان عمل میں ہے اور شری نیواس بی وی بھی کوویڈ وبائی مرض میں مبتلا افراد کو آکسیجن اور طبی مدد فراہم کرنے میں سرگرم عمل تھے۔

سنگھ پریوار جن کی بنیاد ہی تعصب اور نفرت پر رکھی گئی ہے وہ ہمیشہ ہی کسی بھی انسانی ہمدردی والے سرگرمی کے خلاف رہا ہے۔ ڈاکٹر کفیل خان کو بھی یو پی میں اسی طرح کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ انہوں نے مرنے والے بچوں کو آکسیجن حاصل کرنے میں مدد کی تھی۔ وبائی مرض پر موثر انداز میں قابو کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہونے کی وجہ سے ملک کی ساکھ عالمی سطح پر کم ہوگئی ہے۔

حکومت کا اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے انڈین یوتھ کانگریس کے رہنما سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ دراصل عدالت کا حکم ان سیاستدانوں کو لئے تھا جن پر مبینہ طور پر ریمڈیسیورخریدنے اور تقسیم کرنے کاالزام تھا اور جرم کرنے کی صورت میں ایف آئی آر درج کرنے کیلئے عدالت نے حکم دیا تھا۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ریمڈیسیور گھوٹالہ کے سلسلے میں درج تمام مقدمات میں ملوث ملزمان سنگھ پریوار سے منسلک ہیں اور سنگھ پریوار کے رہنماؤں سے پوچھ گچھ کرنے کے بجائے ایک ایسے سماجی کارکن سیاستدان سے پوچھ گچھ کرنا جو ضرورت مندوں کی شفافیت سے مدد کرتا رہا ہے، یہ سیاسی انتقامی کارروائی کے سوا اور کچھ نہیں ہے اور یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

عبدالمجید نے  کہا  کہ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا دہلی پولیس کی کارروائی کی مذمت کرتی ہے اور شری نیواس کو ان کے تمام انسان دوست سرگرمیوں میں غیر مشروط مدد کی پیش کش کرتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پی ایم مودی کی تصاویر عوامی مقامات سے ہٹائی جائیں: الیکشن کمیشن کو نوٹس

ایک سینئر وکیل سرودے اور ماہر ماحولیات چودھری نے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابی مہم کو یقینی بنانے کے لیے پی ایم مودی کی تصویریں عوامی مقامات سے ہٹائی جائے۔انہوں نے سرکاری اور نیم سرکاری مقامات سے پی ایم مودی کی تصاویر ہٹانے ...

نماز پڑھنے پر حملہ،غیر ملکی طلبہ زخمی، گجرات یونیورسٹی کی واردات سے ہندوستان کو دُنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا

گجرات یونیورسٹی  میں  سنیچر کی رات  بھگوا شرپسندوں نے گھس کر اُن غیر ملکی طلبہ کو زدوکوب کیا جو یونیورسٹی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لے کر تراویح نماز  باجماعت  ادا کررہے تھے۔  جے شری رام کا نعرہ بلند کرتے ہوئے ہاسٹل کے ’اے‘ بلاک میں گھس کر کی گئی شرپسندی میں ۵؍ افراد زخمی ...

2019سے قبل الیکٹورل بونڈ کا 66 فیصد عطیہ بی جےپی کو ملا

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعہ کی گئی سیاسی فنڈنگ کے مزید دستاویز اتوار (۱۷؍ مارچ)کو جاری کر دیئے۔ (تفصیل صفحہ ۵؍ پر ملاحظہ کریں ) تازہ تفصیلات کے مطابق ۹؍ مارچ ۲۰۱۸ء سے ۱۱؍ اپریل ۲۰۱۹ء تک کے بونڈس  سے ۶۶؍ فیصد عطیہ بی جےپی کو ملا ہے۔

بی جے پی کی ایک بھی گارنٹی پوری نہیں ہوئی، لوگ امید سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر ایک بھی گارنٹی پوری نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی 2014 سے 2024 تک کوئی بھی گارنٹی پوری نہیں ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام امید بھری نظروں سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

ممبئی شیواجی پارک میں اپوزیشن کے اتحاد کا مظاہرہ، ملک کو آمریت سے بچانے کا عزم

چیتیہ بھومی پر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے اختتام کے دوسرے دن اتوار کو ممبئی کے تاریخی شیواجی پارک میں   اپوزیشن اتحاد’ انڈیا‘نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک سے نفرت کےخاتمے اور دہلی میں  اگلی حکومت بنانے کا عزم کیا۔