شفیق الرحمن برق کے بیان پردہلی پولیس میں شکایت درج

Source: S.O. News Service | Published on 2nd December 2021, 8:47 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،2؍دسمبر(آئی این ایس انڈیا) دہلی کے ایک وکیل نے جمعرات کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لوک سبھا ایم پی شفیق الرحمان برق کے خلاف رام مندر کی تعمیر کے بارے میں ان کے حالیہ بیان پر دہلی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت کے مطابق شفیق الرحمان برق نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ رام مندر زبردستی بنایا جا رہا ہے۔ اس کی تعمیر قانون کے خلاف ہے۔

بابری مسجد کو شہید کر کے مندر بنایا جا رہا ہے۔دہلی میں مقیم ایک پریکٹس کرنے والے وکیل ونیت جندال نے شکایت میں کہاہے کہ سپریم کورٹ آف انڈیا نے 9 نومبر 2019 کو ایک فیصلہ سنایا، جس کے بعد ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر شروع ہو گئی۔ مسلم کمیونٹی کو الگ الگ جگہ دی گئی۔زمین بھی دی گئی، ملزم کا بیان سپریم کورٹ کے فیصلے پر سوال اٹھاتا ہے۔یہ عدالت کے فیصلے کی توہین ہے، یہ توہین آمیز اور اشتعال انگیز بیان ہے۔

شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ ایک مقبول عوامی شخصیت جو اس وقت ممبر پارلیمنٹ بھی ہیں، کا ایسا بیان ہندو اور مسلم برادریوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ وکیل نے کہاہے کہ ان کا بیان عدلیہ میں عدم اعتماد کو بھی ہوا دیتا ہے۔ ہمارا ملک ایک سیکولر اور جمہوری ملک ہے۔

یہ بیان ملک میں فساد برپا کرنے اورجنگ چھیڑنے کی کوشش ہے۔جندال نے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف تعزیرات ہند (IPC) کی دفعہ 121، 153، 153A اور B، 295، 298 اور 505 کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو قابلِ سزا جرم ہیں اورنوعیت میں بہت سنگین ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔