ہم جنس پرستوں کی شادی سماعت کی لائیو سٹریمنگ سے متعلق عرضی پر مرکز سے جواب طلب

Source: S.O. News Service | Published on 1st December 2021, 9:36 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، یکم دسمبر (آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ نے منگل کوایک عرضی پر مرکز سے جواب طلب کیاہے جس میں اسپیشل ،ہندومیرج اور غیر ملکی شادی قوانین کے تحت ہم جنس شادی کو تسلیم کرنے کی درخواستوں پر کارروائی کی براہ راست نشریات کی درخواست کی گئی ہے۔چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس جیوتی سنگھ کی بنچ نے مرکزکے وکیل کو اس معاملے پر ہدایات لینے اور جواب داخل کرنے کا وقت دیا اور معاملے کی مزید سماعت 3 فروری کو مقرر کی ہے۔عدالت متعددہم جنس پرست جوڑوں کی طرف سے دائر درخواستوں کی سماعت کر رہی تھی جس میں اسپیشل، ہندو اور غیر ملکی شادی کے قوانین کے تحت ہم جنس شادی کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

کچھ عرضی گزاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر وکیل نیرج کشن کول نے دلیل دی ہے کہ اس میں شامل حقوق کے پیش نظر، کارروائی کی لائیو سٹریمنگ ضروری ہے کیونکہ یہ ملک کی کل آبادی کے سات سے آٹھ فیصد سے متعلق ہے۔انہوں نے کہاہے کہ یہ قومی اہمیت کا معاملہ ہے اورلائیواسٹریمنگ ایک بڑی آبادی کی نمائندگی کر سکتی ہے۔ہائی کورٹ نے بھی دوالگ الگ درخواستوں پر نوٹس جاری کیا اورمرکزسے جواب طلب کیا۔ ان میں سے ایک دو خواتین کی طرف سے دائر کی گئی ہے جنہوں نے پہلے ہی بیرون ملک اپنی شادی کروا رکھی ہے اوریہاں شناخت کی درخواست کی ہے اور دوسری ایک ٹرانس جینڈر نے دائر کی ہے جس نے جنس کی تبدیلی کی سرجری کروائی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دی یکم جون تک کے لئے عبوری ضمانت ؛ کیا جاری انتخابات پر پڑے گا اس کا اثر ؟

سپریم کورٹ نے آج جمعہ کو  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو یکم جون تک 21 دنوں کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔ عام آدمی پارٹی (AAP) کے قومی کنوینر کو  سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے پولنگ ختم ہو نے کے ایک دن بعد یعنی 2 جون کو خودسپردگی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں ...

کیا بی جے پی تیسرے مرحلے کو آخری مرحلہ سمجھ کر شکست قبول کرے گی؟اکھلیش یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے منگل کو اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کے لیے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کے بعد، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک طرف ایس پی لیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کا منشور جاری کیا ہے تو ...

راہل گاندھی کا مودی کو اڈانی اور امبانی کے ہاں ای ڈی اور سی بی آئی بھیجنے کا چیلنج

اڈانی اور امبانی کے حوالے سے بدھ کو راہل گاندھی کو نشانہ بنانا وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑ گیا۔ راہل گاندھی نے  اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے  وزیراعظم کوچیلنج کیا کہ وہ اڈانی اور امبانی کے خلاف جانچ کیوں نہیں کرواتے،ان کے ہاں ای ڈی ،  سی بی آئی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ (8 مئی) کو رائے بریلی میں انتخابی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہے۔ نریند مودی ...