ای ڈی کی شکایت پر عدالت نے کیجریوال کو جاری کیا سمن، 16 مارچ کو پیش ہونے کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 7th March 2024, 6:06 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،7/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی کے مبینہ آبکاری پالیسی بدعنوانی معاملے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اب عدالت کے ذریعے سمن جاری ہوا ہے۔ ای ڈی کی شکایت پر دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے انہیں سمن جاری کرتے ہوئے 16 مارچ تک پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل ای ڈی کیجریوال کو خود ہی سمن جاری کرتی رہی ہے مگر اس بار عدالت نے سمن جاری کیا ہے۔ عدالت کے اس سمن کے بعد کیجریوال کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ ای ڈی نے مبینہ دہلی شراب پالیسی معاملے میں منی لانڈرنگ کی تفتیش کے لیے جاری سمن پر کیجریوال کے حاضر نہ ہونے پر عدالت میں دوسری شکایت کی تھی جس پر عدالت نے یہ سمن جاری کیا ہے۔ اس سے قبل ای ڈی اروند کیجریوال کو 8 سمن جاری کر چکی ہے لیکن وہ کسی بھی سمن پر ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔ کیجریوال نے تمام سمن کو غیر قانونی قرار دیا۔ البتہ آٹھویں سمن کے بعد انہوں نے یہ کہا تھا کہ وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ای ڈی کے سوالوں کے جواب دینے کے لیے تیار ہیں اور یہ کہ اس کے لیے 12 مارچ کے بعد کی کوئی تاریخ دی جائے۔

اس سے قبل ای ڈی نے اروند کیجریوال کے خلاف پانچویں سمن کے بعد عدالت میں شکایت کی تھی۔ اس شکایت پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کیجریوال کو 17 فروری کو کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد کیجریوال کے وکیل نے دہلی اسمبلی کے بجٹ سیشن کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔ ای ڈی نے کیجریوال کو پانچواں سمن 2 فروری کو جاری کیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کو عدالت میں ایک تازہ شکایت درج کرائی تھی جس میں منی لانڈرنگ کی جانچ میں سمن کی تعمیل نہ کرنے پر کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلانے کی درخواست کی تھی۔ ای ڈی نے کہا کہ نئی شکایت منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کی دفعہ 50 کے تحت عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر کیجریوال کو مرکزی ایجنسی کے ذریعہ بھیجے گئے سمن نمبر 4 سے 8 تک میں پیش نہ ہونے سے متعلق ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...