منی لانڈرنگ کیس، رابرٹ واڈرا کی پیشگی ضمانت منسوخ کرنے کی ای ڈی کی درخواست پر عدالت نے مانگا جواب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2019, 11:28 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں رابرٹ واڈرا کو نوٹس جاری کیا ہے۔واڈرا کو یہ نوٹس ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اکنومک انفورسمنٹ(ای ڈی) کی اس عرضی پر کیا گیا ہے جس میں جانچ ایجنسی نے واڈرا کی ضمانت مسترد کرنے کے لئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔معاملے میں اگلی سماعت 17 جولائی کو کی جائے گی۔ہائی کورٹ پہنچی ای ڈی کا کہنا ہے منی لانڈرنگ سے جڑے معاملے میں رابرٹ واڈرا تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی ایجنسی کے کسی سوال کا جواب دے رہے ہیں۔رابرٹ واڈرا سے اب تک ای ڈی 58 گھنٹے پوچھ گچھ کر چکی ہے۔ای ڈی کی جانب سے ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران پیش ہوئے تشار مہتا نے کہا کہ کیونکہ رابرٹ واڈرا جانتے ہیں کہ ان کی گرفتاری نہیں کی جا سکتی اس لئے وہ کسی سوال کا جواب نہیں دے رہے ہیں،لہذا ان کی ضمانت مسترد ہونا ضروری ہے اور ای ڈی ان حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔رابرٹ واڈرا کی مشکلیں آنے والے وقت میں بڑھ سکتی ہیں کیونکہ دہلی ہائی کورٹ نے رابرٹ واڈرا کو نوٹس جاری کرکے پوچھا ہے کہ کیوں نہیں ان کی ضمانت منسوخ کر دی جائے، کیونکہ ای ڈی انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔دراصل منی لانڈرنگ کیس میں دہلی کی نچلی عدالت نے رابرٹ واڈرا کو ضمانت دی تھی۔نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف ای ڈی نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ہائی کورٹ میں پیر کو جسٹس چندر شیکھر کی عدالت میں کیس پر سماعت ہوئی۔سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے سماعت کے دوران عدالت نے پوچھا کہ کیا معاملے میں چارج شیٹ دائر کی جا چکی ہے۔تشار مہتا نے بتایا کہ اس معاملے میں ابھی تک چارج شیٹ عدالت میں داخل نہیں ہوئی ہے۔اس کے بعد کورٹ نے واڈرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جولائی سے پہلے جواب دائر کرنے کے لئے کہا ہے۔ای ڈی کا الزام ہے کہ لندن میں خریدی گئی پراپرٹی کو غلط طریقے سے خریدا گیا ہے اور اس میں بلیک منی کا استعمال کیا گیا ہے،لہذا اس معاملے میں ای ڈی واڈرا سے کئی بار پوچھ گچھ بھی کر چکی ہے۔واڈرا کے علاوہ اس معاملے میں ای ڈی نے بہت لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔ای ڈی کا دعوی ہے کہ منی لانڈرنگ سے متعلق اس معاملے میں رابرٹ واڈرا کے خلاف ان کے پاس دستاویزات اور ای میل کی شکل میں بہت سے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔بہرحال، اب دیکھنا ہوگا کہ واڈرا 17 جولائی سے پہلے اپنے جواب میں عدالت کو کیا کچھ کہتے ہیں اور ای ڈی اس کا کورٹ میں کس طرح مقابلہ کرتی ہے۔اگر ای ڈی اس معاملے میں ہائی کورٹ سے رابرٹ واڈرا کی ضمانت مسترد کرانے میں کامیاب ہوتی ہے تو یہ رابرٹ واڈراکے لیے بہت بڑادھچکاہو گا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔