جے این یو طلبا شرجیل امام کی ضمانت عرضی خارج

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2021, 11:05 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  دہلی کی ساکیت عدالت نے سٹیزن شپ امینڈمنٹ ایکٹ (سی اے اے) اور قومی شہریت رجسٹر (این سی آر) کے خلاف دہلی میں تحریک کے دوران اشتعال انگیز تقریر دینے کے الزام میں بند جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طالب علم شرجیل امام کی ضمانت کی عرضی جمعہ کو خارج کردی۔ عدالت نے کہا کہ شرجیل امام کی تقریر اشتعال انگیز اور معاشرہ کے امن و سکون اور ہم آہنگی کو متاثر کرنے والی ہے۔

عدالت کی ایڈیشنل سیشن جج انجو اگروال نے شرجیل امام کی ضمانت کی عرضی خارج کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کا 13 دسمبر 2019 کا بیان سرسری طور پر دیکھنے میں فرقہ وارانہ اور تقسیم کرنے والا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریر کا لہجہ اور انداز اشتعال انگیز ہے اور یہ سماجی امن و سکون اور ہم آہنگی میں خلل پیدا کرنے والا لگتا ہے۔

خیال رہے کہ فریق استغاثہ نے سی اے اے اور این آر سی تحریک کے دوران 15 دسمبر 2019 کو دہلی کے جامعہ نگر علاقہ میں تقریباً تین ہزار لوگوں کی بھیڑ کی طرف سے کئے گئے تشدد اور توڑ پھوڑ کی واردات شرجیل امام کی تقریر میں اشتعال میں آکر کی گئی تھی۔ عدالت نے کہا کہ استغاثہ فریق کی کہانی میں بہت نرمی ہے۔ اس کی طرف سے پیش کسی چشم دید گواہ کے بیان یا دیگر ثبوت سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وہاں بھیڑ امام کی تقریر سے بھڑکی تھی۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ استغاثہ فریق کی طرف سے پیش کردہ تصویر ادھوری ہے لیکن اسے قانون کے ذریعہ صرف پولیس کے سامنے دیئے گئے بیانات یا استغاثہ فریق کے تصور کی بنیاد پر مکمل نہیں کیا جا سکتا ہے۔

عدالت نے آئین کے آرٹیکل 19 میں دیئے گئے اظہار کی ازادی کے حق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انگریزی شاعر جان ملٹن کے اس بیان کا حوالہ دیا کہ مجھے ہر قسم کی آزادی سے زیادہ جاننے، آزادانہ طورپر دلائل پیش کرنے اور اپنے ضمیر کے مطابق اپنی بات رکھنے کی آزادی چاہئے۔ جج نے اس حق کے ساتھ ساتھ سماجی ہم آہنگی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دی یکم جون تک کے لئے عبوری ضمانت ؛ کیا جاری انتخابات پر پڑے گا اس کا اثر ؟

سپریم کورٹ نے آج جمعہ کو  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو یکم جون تک 21 دنوں کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔ عام آدمی پارٹی (AAP) کے قومی کنوینر کو  سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے پولنگ ختم ہو نے کے ایک دن بعد یعنی 2 جون کو خودسپردگی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں ...

کیا بی جے پی تیسرے مرحلے کو آخری مرحلہ سمجھ کر شکست قبول کرے گی؟اکھلیش یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے منگل کو اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کے لیے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کے بعد، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک طرف ایس پی لیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کا منشور جاری کیا ہے تو ...

راہل گاندھی کا مودی کو اڈانی اور امبانی کے ہاں ای ڈی اور سی بی آئی بھیجنے کا چیلنج

اڈانی اور امبانی کے حوالے سے بدھ کو راہل گاندھی کو نشانہ بنانا وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑ گیا۔ راہل گاندھی نے  اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے  وزیراعظم کوچیلنج کیا کہ وہ اڈانی اور امبانی کے خلاف جانچ کیوں نہیں کرواتے،ان کے ہاں ای ڈی ،  سی بی آئی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ (8 مئی) کو رائے بریلی میں انتخابی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہے۔ نریند مودی ...