دہلی میں سونے کی اسمگلنگ کے الزام میں تاجکستان خاتون سمیت دو گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 10th November 2019, 10:42 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی ہوائی اڈے پر مختلف معاملے میں 50 لاکھ روپے قیمت کے سونے کی اسمگلنگ کے الزام میں 56 سالہ ایک شخص اور تاجکستان کی ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔حکام کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وہ شخص بینکاک ہوتے ہوئے آکلینڈ سے دہلی پہنچا تھا۔یہاں پہنچنے کے بعد اسے روک کر اس سے پوچھ گچھ کی گئی۔بیان کے مطابق مسافر اور اس کے سامان کی تلاشی میں سونے کی کئی چیزیں، ہیرے سونے کے دو انگوٹھیاں اور ایک کالے ہینڈبیگ میں چھپاکررکھی گئی سونے کی 12 چھڑیں ملیں۔سونے کی تمام اشیاء کا وزن 627 گرام تھا اور ان کی متوقع مارکیٹ کی قیمت 26.76 لاکھ روپے ہے۔ تمام اشیاء پر قبضہ کر کے56 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس کے مطابق کسٹم حکام نے جمعہ کو استنبول سے دہلی پہنچی 44 سالہ تاجکستانی خاتون کو حراست میں لے لیا۔مسافر کی تحقیقات کے بعد اس کے پاس سے 650 گرام سونا برآمد ہوا۔ بیان کے مطابق خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ضبط کئے گئے سونے کی متوقع مارکیٹ کی قیمت تقریباً24.49 لاکھ روپے ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔