کرناٹک میں پہلی تا نویں جماعت کے بچوں کو بغیر امتحان کے پاس کردینے کا امکان، 7؍اپریل کو ماہرین کمیٹی کی رپورٹ ملنے کے بعد قطعی فیصلہ کیا جائے گا: وزیر تعلیم سریش کمار 

Source: S.O. News Service | Published on 6th April 2021, 11:09 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍ اپریل (ایس او  نیوز ) کرناٹک  بھر میں کور و نا  وائرس کے معاملوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کے درمیان پہلی تا نویں جماعت کے طلباء کے لئے رواں سال بھی امتحانات کروائے جائیں گے یا نہیں اس پرسوالیہ نشان ابھی سے اٹھنے لگے ہیں۔ امسال بھی ان طلباء کے لئے امتحان نہ کروائے جانے کے اندیشوں کے درمیان ریاستی وزیر برائے بنیادی و ثانوی تعلیم سریش کمار نے اعلان کیا ہے کہ پہلی تا نویں جماعت کے بچوں کے لئے رواں سال امتحان ہو گا انہیں اس کے بارے میں فیصلہ 7 ؍اپریل کو ہونے والی میٹنگ میں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں میں زیر تعلیم بچوں کے لئے امتحان کروانے کے امکانات کا ماہر ین کی کمیٹی نے جائزہ لیا ہے اور اس کی طرف ر پورٹ پیش کی جائے گی اس رپورٹ کی بنیاد پر فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کو رونا کی وباء کے سبب پہلی اوردوسری لہر سے سب  سے زیاده شعبہ  تعلیم  متاثر ہوا ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ پیر کے روز وزیر تعلیم نے امتحان کروانے یا نہ کروانے کے بارے میں محکمہ تعلیمات کے افسروں کے علاوہ والدین کی اسو ی ایشن کے نمائندوں اور دیگر کے ساتھ بات چیت کی اور ان سے مشورے لئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دو دن کے اندر ماہرین کمیٹی کی طرف سے جو رائے حکومت کودی جائے گی اس کے مطابق ہی فیصلہ کیا جائے گا ۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ ان کی میٹنگ میں نجی تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ ان اداروں کی طرف سے حکومت سے اصرار کیا گیا ہے کہ پہلی سے پانچویں جماعت کے بچوں کے لئے کم از کم آن لائن امتحان کروایا جائے ۔ اگر انہیں بغیرامتحان کے ذریعے پاس کردیا جاتا ہے تو اس سے طلباء کے ساتھ نا انصافی ہوگی ۔  چھٹویں تا نویں جماعتوں کے لئے امتحان کا انتظام شفٹ کی بنیاد پر کروائے جائیں ۔

 دوسری طرف والدین نے امتحان کروائے جانے کی مخالفت کر تے ہوئے  کہا  کہ  روا ں سا ل کے دوران کلاسوں کا برابر سے اہتمام ہی نہیں ہوا ایسے میں امتحان کروانے کا کیا فائدہ ہوگا ۔ والدین نے اندیشہ ظاہر کیا کہ نجی تعلیمی اداروں کی طرف سے امتحان پر اس لئے زور دیا جا رہا ہے کہ اس کی آڑ میں فیس کی وصولی کر لی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف دو ماہ کے دوران آدھی ادھوری تعلیم کا اہتمام ہوا ہے ۔ میٹنگ کے دوران والدین کی طرف سے شکایت کی گئی کے نجی اسکولوں کی طرف سے طلباء کو فیس کے لئے مسلسل ہراساں کیا جاتا رہا ہے ۔ اگر اس بار انہیں امتحان لینے کی اجازت دے دی گئی تو اس بات کی کیا ضمانت کے طلباء کو امتحان لینے کا موقع یہ اسکول اسی وقت دیں گے جب ان کو فیس ادا کی جائے ۔ ان دونوں کے ٹکراؤ کے درمیان وزیر تعلیم نے فیصلہ ماہرین کی  کمیٹی  پر ڈال کر دبے الفاظ  میں اتنا اشارہ تو دے دیا ہے کہ شاید اس بار پہلی سے نوویں جماعت کے بچوں کو امتحان کے بغیر میں پاس کر دیا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...